مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

کتاب ‏”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِس لیے تیار کِیا گیا ہے تاکہ تصویروں کے ذریعے اُن لوگوں کو بائبل کی بنیادی سچائیاں سکھائی جا سکیں جو پڑھ نہیں سکتے۔‏ ہر باب دو صفحوں کا ہے اور اِس میں کافی تصویریں ہیں۔‏ ہر تصویر کے ساتھ ایک نشان ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اِس کے بعد کس تصویر پر بات کی جائے۔‏

کتاب ‏”‏خدا کی سنیں اور زندگی پائیں“‏ میں وہی تصویریں ہیں جو کتاب ‏”‏خدا کی سنیں“‏ میں ہیں۔‏ لیکن اِس میں زیادہ عبارتیں لکھی ہیں۔‏ اِس لیے اِسے اُن لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے جو تھوڑا بہت پڑھ سکتے ہیں۔‏ جب طالبِ‌علم کتاب ‏”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرتا ہے تو بہت سے مبشر کورس کراتے وقت اپنی آسانی کے لیے کتاب ‏”‏خدا کی سنیں اور زندگی پائیں“‏ کو اِستعمال کرتے ہیں۔‏ بہت سے صفحوں کے آخر میں ایک بکس میں اِضافی معلومات دی گئی ہے۔‏ طالبِ‌علم کی صلا‌حیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اِس پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔‏

اِن میں سے کسی بھی کتاب کو کبھی بھی پیش کِیا جا سکتا ہے،‏ چاہے اِنہیں اُس مہینے میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہو یا نہیں۔‏ بائبل کورس کراتے وقت لوگوں کو تصویروں کی مدد سے بائبل میں درج واقعات سمجھائیں۔‏ کورس کرنے والے شخص سے سوال کریں تاکہ وہ اپنے خیالات کا اِظہار کر سکے اور آپ بھی دیکھ سکیں کہ وہ بات کو سمجھ رہا ہے یا نہیں۔‏ ہر صفحے کے آخر میں دی گئی آیتوں کو پڑھیں اور اِن پر بات کریں۔‏ اِس کتاب سے کورس کرانے کے بعد کتاب ‏”‏پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں“‏ سے کورس کرائیں تاکہ کورس کرنے والا شخص بپتسمہ لینے کے لیے تیار ہو سکے۔‏