مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | یرمیاہ 12-‏16

بنی‌اِسرائیل یہوواہ کو بھول گئے

بنی‌اِسرائیل یہوواہ کو بھول گئے

یہوواہ نے یرمیاہ کو ایک بہت مشکل کام دیا جس کی مثال سے وہ اپنے اِس عزم کو ظاہر کرنے والا تھا کہ وہ یہوداہ اور یروشلیم کے غرور کو خاک میں ملا دے گا۔‏

یرمیاہ نے کتانی کمربند (‏یعنی لینن کا بیلٹ)‏ خریدا

13:‏1،‏ 2

  • یرمیاہ کی کمر پر بندھے ہوئے کمربند نے اِس بات کی طرف اِشارہ کِیا کہ یہوواہ اور بنی‌اِسرائیل کی قربت کتنی زیادہ تھی۔‏

یرمیاہ کمربند کو دریائےفرات پر لے کر گئے

13:‏3-‏5

  • اُنہوں نے کمربند کو ایک چٹان کے شگا‌ف میں چھپا دیا اور یروشلیم واپس آ گئے۔‏

یرمیاہ کمربند کو لینے واپس دریائےفرات پر گئے

13:‏6،‏ 7

  • کمربند بالکل خراب ہو چُکا تھا۔‏

جب یرمیاہ نے اِس کام کو پورا کر لیا تو یہوواہ نے اُنہیں بتایا کہ اُس نے اُنہیں کیوں یہ کام کرنے کو کہا

13:‏8-‏11

  • یہوواہ نے یرمیاہ کو جو کام دیا،‏ شاید وہ بہت معمولی اور بےکار لگے لیکن یرمیاہ نے اِسے پورے دل سے کِیا اور یوں لوگوں کے دل تک پہنچنے کی یہوواہ کی کوششوں میں اہم کردار ادا کِیا۔‏