مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ کو یاد رکھنے میں اپنے گھرانے کی مدد کریں

یہوواہ کو یاد رکھنے میں اپنے گھرانے کی مدد کریں

یرمیاہ کو حکم دیا گیا کہ وہ یہودیوں کو بتائیں کہ چونکہ وہ اپنے خدا،‏ یہوواہ کو بھول گئے ہیں اِس لیے اُن پر تباہی آنے والی ہے۔‏ (‏یرم 13:‏25‏)‏ لیکن یہودی،‏ یہوواہ خدا کو کیوں بھول گئے تھے؟‏ دراصل اِسرائیلی گھرانے یہوواہ سے دُور ہو گئے تھے۔‏ اِس کی وجہ یہ تھی کہ اُن کے گھر کے سربراہ اِستثنا 6:‏5-‏7 میں درج یہوواہ کی ہدایت پر عمل نہیں کر رہے تھے۔‏

کلیسیا میں ایسے گھرانوں کی وجہ سے جو یہوواہ کے قریب ہیں،‏ کلیسیا مضبوط رہتی ہے۔‏ جب گھر کے سربراہ باقاعدگی سے خاندانی عبادت کرتے ہیں اور اِس میں ایسی باتوں پر غور کرتے ہیں جن سے اُن کے گھرانے کو واقعی فائدہ ہو تو اُن کا گھرانہ یہوواہ کو یاد رکھ سکتا ہے۔‏ (‏زبور 22:‏27‏)‏ ویڈیو ‎These Words . . . Must Be on Your Heart‎” —Family Interviews“‏ دیکھنے کے بعد اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • کچھ گھرانوں نے اُن مشکلا‌ت پر کیسے قابو پایا جن کا اُنہیں خاندانی عبادت کرنے کے سلسلے میں سامنا تھا؟‏

  • جب گھرانے باقاعدگی سے خاندانی عبادت کرتے ہیں اور اِس میں ایسی باتوں پر غور کرتے ہیں جن سے اُن کو واقعی فائدہ ہو تو اِس کے کون سے اچھے نتیجے نکلتے ہیں؟‏

  • خاندانی عبادت کرنے کے سلسلے میں مجھے کن مشکلا‌ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مَیں اِن پر کیسے قابو پا سکتا ہوں؟‏