مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پیشکش کے لیے تجاویز

پیشکش کے لیے تجاویز

مینارِنگہبانی

سوال:‏ آپ کے خیال میں خدا نے ہمیں سب سے بیش‌قیمت تحفہ کون سا دیا ہے؟‏

آیت:‏ یوح 3:‏16

پیشکش:‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے یسوع مسیح کو ہمارے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے کیوں بھیجا اور ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم خدا کے اِس تحفے کی قدر کرتے ہیں۔‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

سوال:‏ ‏[‏پرچے کا پہلا صفحہ دِکھائیں۔‏]‏ آپ اِس سوال کا کیا جواب دیں گے؟‏ کیا خدا کی بادشاہت ہمارے دلوں میں ہے؟‏ کیا یہ جنت کا دوسرا نام ہے؟‏ کیا یہ ایک آسمانی حکومت ہے؟‏

آیت:‏ دان 2:‏44؛‏ یسع 9:‏6

پیشکش:‏ اِس پرچے میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی بادشاہت کے بارے میں جان کر آپ کی زندگی پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔‏

یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ

پیشکش:‏ ہم سب لوگوں کو ایک اہم تقریب پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔‏ [‏صاحبِ‌خانہ کو دعوت‌نامہ دیں۔‏]‏ 11 اپریل کو پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب منائیں گے۔‏ اِس تقریب میں بائبل پر مبنی ایک تقریر دی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کی قربانی سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے۔‏ اِس دعوت‌نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب کب اور کہاں ہوگی۔‏ اِس تقریب میں آنے کی پوری کوشش کریں۔‏

اپنی پیشکش بنائیں

پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔‏