مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بائبل کورس کرنے والوں کو تیاری کرنا سکھائیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بائبل کورس کرنے والوں کو تیاری کرنا سکھائیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ جب بائبل کورس کرنے والا شخص تیاری کرتا ہے تو اُس کے لیے اُن باتوں کو سمجھنا اور یاد رکھنا آسان ہو جاتا ہے جو ہم اُسے سکھا رہے ہوتے ہیں۔‏ وہ اِن باتوں کو جتنی جلدی سمجھے گا اور یاد رکھے گا اُتنی جلدی وہ خدا کی خدمت کرنے کے لیے قدم اُٹھائے گا۔‏ بپتسمہ لینے کے بعد بھی اُسے روحانی طور پر ”‏چوکس“‏ رہنے کے لیے اِجلاسوں اور مُنادی کے کام کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔‏ (‏متی 25:‏13‏)‏ لہٰذا اگر وہ مطالعہ کرنا سیکھ جاتا ہے اور اِس سلسلے میں ایک اچھا معمول بنا لیتا ہے تو اُسے عمر بھر فائدہ ہوگا۔‏ جب ایک شخص بائبل کورس کرنا شروع کرتا ہے تو تب سے ہی ہمیں اُس کی مدد کرنی چاہیے کہ وہ بائبل کورس کی تیاری کرنے کی عادت ڈالے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اچھی مثال قائم کریں۔‏ (‏روم 2:‏21‏)‏ ہر بار بائبل کورس کرنے والے شخص کو ذہن میں رکھ کر تیاری کریں۔‏ (‏بادشاہتی خدمتگزاری،‏ 11/‏15 ص.‏ 3‏)‏ اُسے اپنی کتاب میں سے دِکھائیں کہ آپ نے جوابوں پر نشان کیسے لگائے ہیں۔‏

  • تیاری کرنے کے لیے حوصلہ‌افزائی کریں۔‏ جب کسی شخص کے ساتھ بائبل کورس شروع ہو جاتا ہے تو اُسے بتائیں کہ تیاری کرنا کورس کا حصہ ہے اور اِس سے اُسے کیا فائدے ہوں گے۔‏ اُسے کچھ عملی مشورے دیں تاکہ وہ تیاری کرنے کے لیے اپنے روزمرہ کاموں سے کچھ وقت نکال سکے۔‏ کچھ مبشر بائبل کورس کراتے وقت اپنی کتاب بائبل کورس کرنے والے شخص کو دے دیتے ہیں تاکہ وہ دیکھ سکے کہ تیاری کرنے اور جوابوں پر نشان لگانے سے کیا فائدے ہوتے ہیں۔‏ جب وہ شخص تیاری کرتا ہے تو اُسے شاباش دیں۔‏

  • تیاری کرنا سکھائیں۔‏ کچھ مبشر شروع میں ہی کسی ایک دن بائبل کورس کے وقت کو اِستعمال کر کے اُس شخص کو یہ سکھاتے ہیں کہ وہ تیاری کیسے کر سکتا ہے۔‏