مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | متی 25

”‏چوکس رہیں“‏

”‏چوکس رہیں“‏

25:‏1-‏12

اگرچہ یسوع مسیح نے دس کنواریوں کی مثال اپنے مسح‌شُدہ پیروکاروں کے لیے کہی تھی لیکن تمام مسیحی اِس مثال میں پائے جانے والے پیغام سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏ (‏م15 15/‏3 ص.‏ 12-‏16‏)‏ ”‏اِس لیے چوکس رہیں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ یہ کس دن اور کس گھنٹے ہوگا۔‏“‏ (‏متی 25:‏13‏)‏ کیا آپ یسوع مسیح کی اِس مثال کی وضاحت کر سکتے ہیں؟‏

  • دُلہا (‏آیت 1‏)‏‏—‏یسوع مسیح

  • سمجھ‌دار کنواریاں (‏آیت 2‏)‏‏—‏وہ مسح‌شُدہ مسیحی جو آخر تک وفاداری سے اپنی ذمےداریوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں اور چراغوں کی طرح اپنی روشنی چمکاتے ہیں (‏فل 2:‏15‏)‏

  • شور مچا کہ ”‏دُلہا آ رہا ہے!‏“‏ (‏آیت 6‏)‏‏—‏یسوع مسیح کی موجودگی کا نشان

  • بےوقوف کنواریاں (‏آیت 8‏)‏‏—‏وہ مسح‌شُدہ مسیحی جو دُلہے سے ملنے جاتے ہیں لیکن چوکس اور وفادار نہیں رہتے

  • سمجھ‌دار کنواریوں نے تیل دینے سے اِنکار کر دیا (‏آیت 9‏)‏‏—‏حتمی مُہر ہونے کے بعد وفادار مسح‌شُدہ مسیحی اُن اشخاص کی مدد نہیں کر سکیں گے جو پہلے مسح‌شُدہ تھے لیکن وفادار نہیں رہے

  • ‏”‏دُلہا آ گیا“‏ (‏آیت 10‏)‏‏—‏یسوع مسیح اُس وقت عدالت کرنے آئیں گے جب بڑی مصیبت اپنے اِختتام کو پہنچ رہی ہوگی

  • سمجھ‌دار کنواریاں دُلہے کے ساتھ شادی کی تقریب میں چلی گئیں اور دروازہ بند کر دیا گیا (‏آیت 10‏)‏—‏یسوع مسیح وفادار مسح‌شُدہ مسیحیوں کو آسمان پر لے جائیں گے لیکن وہ لوگ اپنا آسمانی اجر کھو دیں گے جو وفادار نہیں رہیں گے