مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | متی 20،‏ 21

‏”‏جو آپ میں بڑا بننا چاہتا ہے،‏ وہ آپ کا خادم بنے“‏

‏”‏جو آپ میں بڑا بننا چاہتا ہے،‏ وہ آپ کا خادم بنے“‏

20:‏28

شریعت کے عالم اور فریسی مغرور تھے اِس لیے وہ چاہتے تھے کہ بازاروں میں لوگ اُنہیں دیکھیں اور اُنہیں سلام کریں۔‏

شریعت کے عالم اور فریسی بہت مغرور تھے اِس لیے وہ دوسروں کو متاثر کرنا اور عزت حاصل کرنا چاہتے تھے۔‏ (‏متی 23:‏5-‏7‏)‏ لیکن یسوع مسیح ایسے نہیں تھے۔‏ اُنہوں نے خود کہا کہ ”‏اِنسان کا بیٹا لوگوں سے خدمت لینے نہیں آیا بلکہ اِس لیے آیا کہ خدمت کرے۔‏“‏ (‏متی 20:‏28‏)‏ کیا ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہم خدا کی خدمت کے حوالے سے وہ کام کریں جن کی وجہ سے دوسرے ہمیں دیکھیں اور ہماری واہ واہ کریں؟‏ اگر ہم یہوواہ خدا کی نظر میں بڑے بننا چاہتے ہیں تو ہم یسوع مسیح کی طرح بننے اور دوسروں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔‏ لیکن ہمیں دوسروں کی مدد دِکھاوے کے لیے نہیں بلکہ چوری چھپے کرنی چاہیے تاکہ صرف یہوواہ خدا اِسے دیکھے۔‏ (‏متی 6:‏1-‏4‏)‏ ایک خاکسار شخص .‏ .‏ .‏

  • کنگڈم ہال کی صفائی اور مرمت کے کام میں حصہ لیتا ہے۔‏

  • عمررسیدہ بہن بھائیوں اور دوسروں کی مدد کرنے میں پہل کرتا ہے۔‏

  • مُنادی کے کام کے لیے عطیات دیتا ہے۔‏