کیا آپ اِنسانی سوچ کے مالک ہیں یا روحانی سوچ کے؟
ہر مسیحی کو روحانی سوچ اپنانے اور اِس سوچ میں بہتری لاتے رہنے کی ضرورت ہے۔ (اِفس 4:23، 24) اِس کے لیے روحانی کھانا کھانا، خدا کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنانا اور اپنے اندر روح کا پھل پیدا کرنا لازمی ہے۔
آپ اِس وقت جس روحانی سوچ کے مالک ہیں، وہ ایک سال پہلے، دس سال پہلے یا اُس وقت کی آپ کی سوچ سے کیسے فرق ہے جب آپ نے بپتسمہ لیا تھا؟