مسیحیوں کے طور پر زندگی
گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—اچھی طرح خط لکھیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ پہلا کُرنتھیوں کا خط اُن 14 خطوط میں سے ایک ہے جو پولُس رسول نے مسیحیوں کی حوصلہافزائی کے لیے لکھے۔ جب ایک شخص خط لکھتا ہے تو وہ بڑے دھیان سے الفاظ کا چُناؤ کرتا ہے اور جس شخص کے نام یہ خط ہوتا ہے، وہ بار بار اِسے پڑھ سکتا ہے۔ خط رشتےداروں اور واقفکاروں کو گواہی دینے کا ایک بڑا اچھا ذریعہ ہیں۔ اِن کے ذریعے ایسے لوگوں کو بھی مؤثر طریقے سے گواہی دی جا سکتی ہے جن سے ملاقات کرنا مشکل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر شاید کسی نے ہمارے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی ہو لیکن اب وہ گھر پر نہیں مل رہا۔ یا شاید ہماری کلیسیا کے علاقے میں کچھ لوگ ایسے علاقے میں رہتے ہوں جہاں سخت حفاظتی اِنتظامات ہوتے ہیں، جہاں عام افراد کا داخلہ منع ہوتا ہے یا جہاں پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن آپ کو خط لکھتے وقت، خاص طور پر کسی اجنبی کو خط لکھتے وقت کن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
-
خط میں ایسی باتیں لکھیں جو آپ اُس شخص سے مل کر کہتے۔ شروع میں اپنا تعارف کرائیں اور یہ واضح کریں کہ آپ یہ خط کیوں لکھ رہے ہیں۔ شاید آپ اُس شخص کو سوچنے کی ترغیب دینے کے لیے کوئی سوال لکھ سکتے ہیں اور ہماری ویبسائٹ پر توجہ دِلا سکتے ہیں۔ پھر اُسے بائبل کورس کے بندوبست کے بارے میں بتائیں یا کسی ایسی کتاب کے کچھ مضامین کے عنوان لکھیں جسے ہم بائبل کورس کرانے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔ آپ خط کے ساتھ رابطے کا کارڈ، کوئی دعوتنامہ یا کوئی پرچہ بھی بھیج سکتے ہیں۔
-
خط کو مختصر رکھیں۔ اگر آپ بہت لمبا چوڑا خط لکھیں گے تو شاید پڑھنے والا اُکتا جائے۔—صفحہ 8 پر خط کا نمونہ دیکھیں۔
-
خط لکھنے کے بعد اِسے دوبارہ پڑھیں تاکہ کوئی غلطی نہ رہ جائے۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ خط کی لکھائی صاف اور واضح ہو اور یہ دوستانہ، نرم اور مثبت انداز میں لکھا گیا ہو۔ خط بھیجنے کے تمام اخراجات پورے کریں۔