مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خط کا نمونہ

خط کا نمونہ
  • خط پر اپنا پتہ اِستعمال کریں۔‏ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اپنا پتہ دینا مناسب نہیں ہوگا تو آپ کنگڈم ہال کا پتہ اِستعمال کر سکتے ہیں مگر اِس کے لیے بزرگوں سے اِجازت لینا ضروری ہے۔‏ لیکن کبھی بھی تنظیم کے دفتر کا پتہ اِستعمال نہ کریں۔‏

  • اگر آپ اُس شخص کا نام جانتے ہیں جسے آپ خط لکھ رہے ہیں تو اُس کا نام اِستعمال کریں۔‏ اِس سے اُسے یہ تاثر نہیں ملے گا کہ یہ خط کسی چیز کی مشہوری کے لیے ہے۔‏

  • خط لکھتے وقت ہجوں،‏ گرامر اور رموزِاوقاف (‏ختمہ،‏ سکتہ،‏ وقفہ وغیرہ)‏ کا دھیان رکھیں۔‏ خط دِکھنے میں صاف اور واضح لگنا چاہیے۔‏ اگر خط ہاتھ سے لکھا گیا ہو تو بھی اِس بات کا خیال رکھیں کہ اِسے آسانی سے پڑھا جا سکے۔‏ ایسے الفاظ اِستعمال نہ کریں جن سے حد سے زیادہ بےتکلفی یا پھر حد سے زیادہ سنجیدگی ظاہر ہو۔‏

خط کے اِس نمونے میں اِن تمام باتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔‏ یہ خط اِس لیے نہیں لکھا گیا کہ آپ اپنی کلیسیا کے علاقے میں کسی کو خط لکھتے وقت ہر بار لفظ‌بہ‌لفظ یہی خط اِستعمال کریں۔‏ آپ اپنے خط کو اِس کے مقصد اور مقامی حالات اور رسم‌ورواج کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔‏