مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

دوسروں کو تعلیم دیتے وقت ویڈیوز اِستعمال کریں

دوسروں کو تعلیم دیتے وقت ویڈیوز اِستعمال کریں

جب کسی کو تعلیم دیتے وقت اُسے کوئی چیز دِکھائی جاتی ہے تو اُس کی دلچسپی بڑھتی ہے اور اُس کے لیے اُن باتوں کو سمجھنا اور یاد رکھنا آسان ہوتا ہے جو وہ سیکھ رہا ہے۔‏ سب سے عظیم اُستاد یعنی یہوواہ خدا نے اپنے بندوں کو اہم باتیں سکھانے کے لیے مختلف چیزیں دِکھائیں۔‏ (‏پید 15:‏5؛‏ یرم 18:‏1-‏6‏)‏ عظیم اُستاد یسوع مسیح نے بھی لوگوں کو تعلیم دیتے وقت ایسا ہی کِیا۔‏ (‏متی 18:‏2-‏6؛‏ 22:‏19-‏21‏)‏ آج‌کل ویڈیوز بھی ایسی چیزوں میں شامل ہیں جنہیں دِکھا کر لوگوں کو مؤثر طریقے سے تعلیم دی جاتی ہے۔‏ کیا آپ لوگوں کو بائبل کورس کراتے وقت ویڈیوز کو اچھی طرح اِستعمال کرتے ہیں؟‏

ہماری تنظیم نے دس ایسی ویڈیوز تیار کی ہیں جن کی مدد سے ہم لوگوں کو کتاب ‏”‏خدا کی طرف سے خوشخبری‏“‏ سے تعلیم دیتے وقت اہم باتیں سکھا سکتے ہیں۔‏ اِن ویڈیوز کا عنوان عموماً اُن سوالوں پر مبنی ہے جو کتاب کے اسباق میں موٹی لکھائی میں دیے گئے ہیں۔‏ ہماری ویب‌سائٹ ®jw.org پر اِس کتاب کا جو ورژن دستیاب ہے،‏ اُس میں اِن ویڈیوز کے لنک دیے گئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کون سی ویڈیو کب دِکھانی چاہیے۔‏ اِن ویڈیوز کے علاوہ دیگر ویڈیوز بھی دستیاب ہیں جو ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں شامل ایسی مطبوعات کے مواد کی وضاحت کرتی ہیں جنہیں ہم بائبل کورس کرانے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔‏

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے طالبِ‌علم کے ساتھ پاک کلام کے کسی ایسے موضوع پر بات کر رہے ہوں جسے سمجھنا اُس کے لیے مشکل ہے۔‏ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ کسی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہو۔‏ ایسی صورت میں ®jw.org اور جےڈبلیو براڈکاسٹنگ سے ایسی ویڈیو تلاش کریں جو اُس کے لیے فائدہ‌مند ثابت ہو۔‏ شاید آپ دونوں اِس ویڈیو کو مل کر دیکھ سکتے ہیں اور پھر اِس پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏

ہر مہینے نئی ویڈیوز ریلیز کی جاتی ہیں۔‏ جب آپ اِن ویڈیوز کو دیکھتے ہیں تو اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ آپ دوسروں کو تعلیم دیتے وقت اِنہیں کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏