”تھوڑا سا خمیر پورے آٹے کو خمیر کر دیتا ہے“
توبہ نہ کرنے والوں کو کلیسیا سے خارج کرنا ایک پُرمحبت بندوبست ہے۔ لیکن جب کسی کو کلیسیا سے خارج کِیا جاتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ تو پھر اِسے ایک پُرمحبت بندوبست کیوں کہا جا سکتا ہے؟
توبہ نہ کرنے والے شخص کو کلیسیا سے خارج کرنے سے محبت ظاہر ہوتی ہے . . .
-
یہوواہ خدا کے لیے کیونکہ اِس طرح اُس کے پاک نام کی بڑائی ہوتی ہے۔—1-پطر 1:15، 16۔
-
کلیسیا کے لیے کیونکہ اِس طرح کلیسیا بُرے اثر سے محفوظ رہتی ہے۔—1-کُر 5:6۔
-
گُناہگار شخص کے لیے کیونکہ اِس طرح اُسے اپنی غلطی کا احساس ہو سکتا ہے۔—عبر 12:11۔
آپ ایک ایسے گھرانے کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جس کے کسی رُکن کو کلیسیا سے خارج کر دیا گیا ہے؟