مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | رومیوں 12-‏14

مسیح جیسی محبت ظاہر کرنے کا کیا مطلب ہے؟‏

مسیح جیسی محبت ظاہر کرنے کا کیا مطلب ہے؟‏

12:‏10،‏ 17-‏21

مسیح جیسی محبت ظاہر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی ہمارے ساتھ بُرا سلوک کرے تو ہم نہ صرف اُس سے بدلہ لینے سے باز رہیں بلکہ اُس سے مہربانی سے بھی پیش آئیں۔‏ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ”‏اگر آپ کے دُشمن کو بھوک لگی ہے تو اُسے کھانا کھلائیں اور اگر اُسے پیاس لگی ہے تو اُسے پانی پلائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ اُس کے سر پر دہکتے ہوئے کوئلوں کا ڈھیر لگائیں گے۔‏“‏ (‏روم 12:‏20‏)‏ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمارے اچھے رویے کی وجہ سے اُس شخص کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے جس نے ہمارے ساتھ بُرا سلوک کِیا ہے۔‏

آپ کو تب کیسا لگا تھا جب آپ نے انجانے میں کسی کا دل دُکھایا تھا لیکن وہ آپ کے ساتھ مہربانی سے پیش آیا تھا؟‏