16-22 مارچ
پیدایش 25، 26
گیت نمبر 18 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”عیسو نے اپنا پہلوٹھے کا حق بیچ دیا“: (10 منٹ)
پید 25:27، 28—حالانکہ عیسو اور یعقوب جُڑواں بھائی تھے لیکن اُن کے مزاج اور کام کے حوالے سے اُن کی پسند ناپسند ایک دوسرے سے بالکل فرق تھی۔ (آئیٹی-1 ص. 1242)
پید 25:29، 30—عیسو نے بھوک اور تھکاوٹ کو خود پر حاوی ہونے دیا۔
پید 25:31-34—عیسو ناشکرے تھے اِس لیے اُنہوں نے ایک وقت کے کھانے کے لیے اپنا پہلوٹھے کا حق فوراً بیچ دیا۔ (م19.02 ص. 16 پ. 11؛ آئیٹی-1 ص. 835)
سنہری باتوں کی تلاش: (10 منٹ)
پید 25:31-34—اِن آیتوں سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ضروری نہیں تھا کہ مسیح کے باپدادا میں شامل ہونے والا شخص پہلوٹھا ہو؟ (عبر 12:16؛ م18.02 ص. 32 پ. 3-5)
پید 26:7—اِضحاق نے اِس موقعے پر پورا سچ کیوں نہیں بولا؟ (آئیٹی-2 ص. 245 پ. 6)
آپ نے پیدایش 25 اور 26 ابواب سے یہوواہ خدا، مُنادی یا کسی اَور حوالے سے کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) پید 26:1-18 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی واپسی ملاقات کی ویڈیو: (5 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ویڈیو چلائیں اور پھر یہ سوال پوچھیں: اگر صاحبِخانہ کو کسی سوال کا جواب نہیں آتا تو ہم کیا کر سکتے ہیں کہ اُسے شرمندگی محسوس نہ ہو؟ مبشر نے متی 20:28 کی مؤثر طریقے سے وضاحت کیسے کی؟
پہلی واپسی ملاقات: (4 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کو اِستعمال کریں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 3)
پہلی واپسی ملاقات: (4 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔ پھر کتاب ”پاک کلام کی تعلیم“ پیش کریں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 15)
مسیحیوں کے طور پر زندگی
کتاب ”خدا کی طرف سے خوشخبری“ سے بائبل کورس کراتے وقت ویڈیوز اِستعمال کریں: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ویڈیوز ”مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟“ اور ”خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟“ چلائیں۔ ہر ویڈیو کے بعد یہ سوال پوچھیں: آپ بائبل کورس کراتے وقت یہ ویڈیو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟ (قاعدہ 19.03 ص. 7) آپ نے ویڈیو میں کون سی ایسی باتیں نوٹ کی ہیں جو تعلیم دینے میں آپ کے کام آ سکتی ہیں؟ سامعین کو یاد دِلائیں کہ ہماری ویبسائٹ پر کتاب ”خوشخبری“ کا جو ورژن دستیاب ہے، اُس میں اِن ویڈیوز کے لنک دیے گئے ہیں۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 47
اِختتامی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
گیت نمبر 151 اور دُعا