مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏نابینا لوگوں کو گواہی دیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏نابینا لوگوں کو گواہی دیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ بہت سے نابینا لوگ اجنبی لوگوں سے بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔‏ لہٰذا ایسے لوگوں کو گواہی دینے کے لیے مہارت کی ضرورت ہے۔‏ یہوواہ نابینا لوگوں کے لیے بڑی محبت اور فکرمندی ظاہر کرتا ہے۔‏ (‏احبا 19:‏14‏)‏ ہمیں بھی یہوواہ کی مثال پر عمل کرنا چاہیے اور نابینا لوگوں کی یہوواہ کے قریب آنے میں مدد کرنے کے لیے قدم اُٹھانا چاہیے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • نابینا لوگوں کو ڈھونڈیں:‏ ‏(‏متی 10:‏11‏)‏ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کے گھر کا کوئی فرد نابینا ہے؟‏ کیا آپ کے علاقے میں نابینا لوگوں کے لیے کوئی سکول یا اُن کی دیکھ‌بھال کرنے کا کوئی اِدارہ ہے جو ہماری وہ مطبوعات لینا چاہتا ہے جو خاص طور پر نابینا لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہیں؟‏

  • اُن کی بھلائی میں دلچسپی لیں:‏ اگر آپ دل سے کسی نابینا شخص کے لیے محبت اور فکرمندی ظاہر کریں گے تو اُس کی ہچکچاہٹ دُور ہو سکتی ہے۔‏ اُس سے کسی ایسے موضوع پر بات‌چیت شروع کرنے کی کوشش کریں جس میں اُس کے علاقے کے لوگ دلچسپی رکھتے ہیں۔‏

  • یہوواہ کو جاننے میں اُن کی مدد کریں:‏ نابینا اور اِنتہائی کمزور نظر والے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہماری تنظیم نے فرق فرق طرز (‏فارمیٹ)‏ کی مطبوعات تیار کی ہیں۔‏ نابینا شخص سے پوچھیں کہ وہ کس طرز کی مطبوعات لینا پسند کرے گا۔‏ خدمتی نگہبان کو اِس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ کتابوں اور رسالوں کی دیکھ‌بھال کرنے والا بھائی اُسی فارمیٹ میں مطبوعات کی درخواست ڈالے جو نابینا شخص چاہتا ہے۔‏