مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 29،‏ 30

یعقوب نے شادی کی

یعقوب نے شادی کی

29:‏18-‏28

یعقوب اُن مشکلات کے بارے میں پہلے سے نہیں جانتے تھے جو شادی کے بعد اُن پر آئیں۔‏ اُن کی بیویاں،‏ راخل اور لیاہ ایک دوسرے کی دُشمن بن گئیں۔‏ (‏پید 29:‏32؛‏ 30:‏1،‏ 8‏)‏ لیکن مشکلات میں بھی یعقوب نے محسوس کِیا کہ یہوواہ اُن کے ساتھ ہے۔‏ (‏پید 30:‏29،‏ 30،‏ 43‏)‏ اُن کی اولاد آخرکار ایک قوم بن گئی جو بنی‌اِسرائیل کہلائی۔‏—‏رُوت 4:‏11‏۔‏

آج بھی جو لوگ شادی کرتے ہیں،‏ اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ (‏1-‏کُر 7:‏28‏)‏ لیکن یہوواہ خدا پر بھروسا کرنے اور بائبل کے اصولوں پر عمل کرنے سے اُن کی شادی کامیاب ہو سکتی ہے اور وہ کافی حد تک خوش‌گوار زندگی گزار سکتے ہیں۔‏—‏امثا 3:‏5،‏ 6؛‏ اِفس 5:‏33‏۔‏