مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

مَیں کس کس کو دعوت دوں گا؟‏

مَیں کس کس کو دعوت دوں گا؟‏

ہم ہر سال اپنے علاقے کے لوگوں کو مسیح کی موت کی یادگاری تقریب پر بلانے کے لیے خاص کوشش کرتے ہیں۔‏ اِن میں سے زیادہ‌تر لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔‏ اِن کے علاوہ ہمیں اُن لوگوں کو بھی دعوت دینی چاہیے جن کو ہم جانتے ہیں۔‏اکثر ایسے لوگوں کا یادگاری تقریب پر آنے کا اِمکان زیادہ ہوتا ہے جن کو اُن کے جان پہچان والوں کی طرف سے دعوت‌نامہ ملتا ہے۔‏ (‏ایئربُک08 ص.‏ 11 پ.‏ 3؛‏ ص.‏ 14 پ.‏ 1)‏آپ کن کن لوگوں کو دعوت دے سکتے ہیں؟‏

  • رشتےدار

  • ساتھ کام کرنے والے یا سکول میں پڑھنے والے

  • پڑوسی

  • جن سے آپ واپسی ملاقات کر رہے ہیں یا جو بائبل کورس کرتے تھے یا کر رہے ہیں

اِس کے علاوہ بزرگ ایسے لوگوں کو یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں گے جنہوں نے اِجلاسوں پر جانا اور مُنادی کے کام میں حصہ لینا چھوڑ دیا ہے۔‏ اگر آپ کا کوئی جان پہچان والا آ پ کے علاقے میں نہیں رہتا تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏ ایسی صورت میں آپ ہماری ویب‌سائٹ پر حصہ”‏ہمارے بارے میں“‏ پر کلک کر سکتے ہیں اور اِس کے تحت حصہ ”‏یادگاری تقریب‏“‏ میں جا کر اُس شخص کے علاقے میں یادگاری تقریب کے وقت اور جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔‏ اِس سال یادگاری تقریب کی تیاریاں کرتے وقت اُن لوگوں کے بارے میں سوچیں جنہیں آپ دعوت دے سکتے ہیں اور پھر اُنہیں تقریب پر بلانے کی پوری کوشش کریں۔‏