مسیحیوں کے طور پر زندگی
ہماری سوچ اور یہوواہ سے ہماری وفاداری کا تعلق
ہم صرف اپنی باتوں اور کاموں سے ہی نہیں بلکہ ہم اپنی سوچ سے بھی یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم یہوواہ کے وفادار ہیں۔ (زبور 19:14) اِس لیے بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہم اُن باتوں پر دھیان دیتے رہیں جو سچی ہیں، جن پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، جو نیک ہیں، جو پاک ہیں، جو محبت کی ترغیب دیتی ہیں، جن کو عمدہ خیال کِیا جاتا ہے، جو اچھی ہیں اور جو قابلِتعریف ہیں۔ (فل 4:8) بےشک ہم ہر بار غلط سوچ کو اپنے ذہن میں آنے سے نہیں روک سکتے۔ لیکن ضبطِنفس کی وجہ سے ہم اپنے ذہن سے غلط سوچ کو نکال سکتے ہیں اور اِس کی جگہ اچھی سوچ کو اپنا سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنی سوچ میں یہوواہ کے وفادار ہوں گے تو ہم اپنے کاموں میں بھی یہوواہ کے وفادار رہ پائیں گے۔—مر 7:21-23۔
ہر آیت کے نیچے لکھیں کہ آپ کو کس طرح کی سوچ سے بچنا چاہیے: