مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایوب ضرورت‌مندوں کے لیے اٹوٹ محبت دِکھا رہے ہیں۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

کیا آپ بھی ایوب کی طرح نیک‌نا‌م ہیں؟‏

کیا آپ بھی ایوب کی طرح نیک‌نا‌م ہیں؟‏

ایوب نے اپنے پڑوسیوں کی نظر میں بہت عزت کمائی۔ (‏ایو 29:‏7-‏11‏)‏

ایوب اِس بات کے لیے جانے جاتے تھے کہ وہ ضرورت‌مندوں کے لیے اٹوٹ محبت دِکھا‌تے ہیں۔ (‏ایو 29:‏12، 13‏؛ م02 15/‏5 ص.‏ 22 پ.‏ 19؛‏ سرِورق کی تصویر کو دیکھیں۔)‏

ایوب دوسروں کے ساتھ نیکی کر‌تے اور اُن کے ساتھ اِنصاف سے پیش آتے تھے۔ (‏ایو 29:‏14‏؛ آئی‌ٹی‏-‏1 ص.‏ 655 پ.‏ 10‏)‏

نیک‌نا‌می بہت قیمتی ہوتی ہے۔ (‏ڈبلیو09 1/‏2 ص.‏ 15 پ.‏ 3-‏4‏)‏ عام طور پر ہم نیک‌نا‌می تب کماتے ہیں جب ہم صحیح کام کر‌تے رہتے ہیں۔‏

خود سے پوچھیں:‏ ”‏مَیں اپنی کن خوبیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہوں؟“‏