16-22 دسمبر
زبور 119:57-120
گیت نمبر 129 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ہم مشکلوں کے باوجود ثابتقدم کیسے رہ سکتے ہیں؟
(10 منٹ)
خدا کے کلام کو پڑھتے اور گہرائی سے اِس کا مطالعہ کرتے رہیں۔ (زبو 119:61؛ م06 1/7 ص. 8 پ. 2؛ م00 1/12 ص. 14 پ. 3)
جو آزمائشیں آپ پر آتی ہیں، اُن سے اہم باتیں سیکھیں اور خود میں بہتری لائیں۔ (زبو 119:71؛ م06 1/9 ص. 19 پ. 5)
دُعا میں یہوواہ سے تسلی مانگیں۔ (زبو 119:76؛ م17.07 ص. 10 پ. 3، 5)
خود سے پوچھیں: ”یہوواہ نے کن خاص طریقوں سے میری مدد کی تاکہ مَیں مشکلوں کے باوجود بھی ثابتقدم رہ سکوں؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 119:96—اِس آیت کا شاید کیا مطلب ہے؟ (م06 1/9 ص. 19 پ. 6)
-
آپ زبور 119:57-120 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 119:57-80 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ایک شخص کو ہماری ویبسائٹ دِکھائیں اور اُسے jw.org والا رابطے کا کارڈ دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 5)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک شخص کو اگلی عوامی تقریر سننے کے لیے عبادتگاہ میں آنے کی دعوت دیں۔ اُس کی توجہ ویڈیو ”ہماری عبادتگاہوں میں کیا ہوتا ہے؟“ پر دِلائیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 3)
6. اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا
(5 منٹ) منظر۔ ”پاک کلام سے متعلق سوال و جواب“ نمبر 157—موضوع: پاک کلام میں قدرتی آفتوں کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟(محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 3)
گیت نمبر 128
7. یہوواہ ثابتقدم رہنے میں ہماری مدد کرتا ہے
(15 منٹ) باتچیت۔
خدا کے بندوں کے طور پر ثابتقدم رہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم مشکلوں کا ڈٹ کر سامنا کریں یا اِنہیں خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اِس میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم ہمت نہ ہاریں، صحیح سوچ رکھیں اور یہ اُمید رکھیں کہ یہ مشکلیں ایک دن ضرور ختم ہو جائیں گی۔ اگر ہم ثابتقدم ہوں گے تو ہم اُس وقت بھی ”پیچھے“ نہیں ہٹیں گے جب ہمیں یہوواہ کی خدمت کرتے وقت مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (عبر 10:36-39) یہوواہ پورے دل سے ہماری مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ ہم مشکلوں کے باوجود ثابتقدم رہ سکیں۔—عبر 13:6۔
ہر آیت کے ساتھ لکھیں کہ یہوواہ مشکلوں میں ثابتقدم رہنے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”اُن کے لیے شدت سے دُعا کریں جو مشکلوں سے گزر رہے ہیں۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
ہماری ویبسائٹ jw.org کے ذریعے ہم اُن بہن بھائیوں کے بارے میں کیسے جان سکتے ہیں جو مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں؟
-
ماں باپ اپنے بچوں کو دوسروں کے لیے دُعا کرنا کیسے سکھا سکتے ہیں اور اِس کے کیا فائدے ہوتے ہیں؟
-
یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم یہوواہ سے یہ دُعا کریں کہ وہ ہمارے بہن بھائیوں کی مدد کرے تاکہ وہ ثابتقدم رہیں؟
-
دوسروں کے لیے دُعا کرنے سے ہم اپنی مشکلوں میں ثابتقدم کیسے رہ سکتے ہیں؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 12