18-24 نومبر
زبور 107-108
گیت نمبر 7 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ”یہوواہ کا شکر کرو کیونکہ وہ اچھا ہے“
(10 منٹ)
جس طرح یہوواہ نے بنیاِسرائیل کو بابل سے نکال لیا اُسی طرح اُس نے ہمیں شیطان کی دُنیا سے نکال لیا ہے۔ (زبو 107:1، 2؛ کُل 1:13، 14)
ہم یہوواہ کے بہت شکرگزار ہیں اِس لیے ہم عبادتوں میں اُس کی بڑائی کرتے ہیں۔ (زبو 107:31، 32؛ م07 1/5 ص. 8 پ. 2)
جب ہم اُن کاموں پر سوچ بچار کرتے ہیں جو یہوواہ نے ہمارے لیے کیے ہیں تو ہمارا دل شکرگزاری سے بھر جاتا ہے۔ (زبو 107:43؛ م15 15/1 ص. 9 پ. 4)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 108:9—موآب کو خدا کا ”مُنہ ہاتھ دھونے کا برتن“ کیوں کہا گیا؟ (آئیٹی-2 ص. 420 پ. 4)
-
آپ زبور 107-108 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 107:1-28 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 4)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ اُس شخص کو بائبل کورس کے بارے میں بتائیں اور بائبل کورس والا رابطے کا کارڈ دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 3)
6. تقریر
(5 منٹ) ”نوجوانوں کا سوال“ نمبر 90—موضوع: مَیں ہر بات کے بارے میں بُرا سوچنے سے کیسے بچوں؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 14)
گیت نمبر 46
7. ہم گیت گا کر یہوواہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
(15 منٹ) باتچیت۔
بحیرۂاحمر کے مقام پر بنیاِسرائیل بہت ڈرے ہوئے تھے کیونکہ طاقتور مصری فوج اُن کا پیچھا کر رہی تھی۔ لیکن جب یہوواہ خدا نے اُنہیں مصری فوج سے بچا لیا تو اُن کے دل یہوواہ کے لیے شکرگزاری سے بھر گئے۔ اِس لیے وہ ایک گیت گانے لگے جس میں اُنہوں نے اُن سب عظیم کاموں کا ذکر کِیا جو یہوواہ نے اُن کے لیے کیے تھے۔ (خر 15:1-19) مردوں نے اِس گیت کو گانا شروع کِیا۔ (خر 15:21، ترجمہ نئی دُنیا) یسوع مسیح اور پہلی صدی عیسوی کے مسیحیوں نے بھی گیت گا کر یہوواہ کی بڑائی کی۔ (متی 26:30؛ کُل 3:16) اُن کی طرح ہم بھی عبادتوں، حلقے کے اِجتماعوں اور علاقائی اِجتماعوں میں گیت گا کر یہوواہ کی بڑائی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ابھی ہم نے جو گیت ”ہم تیرے شکرگزار ہیں“ گایا، وہ ہم اپنی عبادتوں میں 1966ء سے گا رہے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ کچھ ثقافتوں میں آدمی دوسروں کے سامنے گانے میں شرم محسوس کریں۔ یا شاید کچھ لوگ اِس لیے بھی گانے سے ہچکچائیں کیونکہ اُنہیں لگتا ہے کہ اُن کی آواز اچھی نہیں ہے۔ لیکن ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عبادت کے دوران گیت گانا دراصل ہماری عبادت کا حصہ ہے۔ یہوواہ کی تنظیم بہت محنت سے گیتوں کے بول لکھتی اور اِن کی موسیقی تیار کرتی ہے اور بہت دھیان سے اِس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ ہر عبادت میں کون سے گیت گائے جائیں گے۔ تنظیم واقعی گیتوں کے حوالے سے بہت محنت کرتی ہے! ہمیں بس اِتنا کرنا ہے کہ دوسروں کے ساتھ مل کر عبادتوں میں گیت گائیں تاکہ ہم اِس بات کا اِظہار کر سکیں کہ ہم اپنے آسمانی باپ سے پیار کرتے ہیں اور اُس کے شکرگزار ہیں۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”ہماری تاریخ—بہتر سے بہترین کا سفر—گیتوں کی نعمت، حصہ 2۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
1944ء میں کون سا خاص واقعہ پیش آیا؟
-
سائبیریا میں رہنے والے بہن بھائیوں نے ہمارے گیتوں کے لیے قدر کیسے دِکھائی؟
-
یہوواہ کے گواہوں کے لیے گیت گانا اِتنا اہم کیوں ہے؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 8