23-29 دسمبر
زبور 119:121-176
گیت نمبر 31 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. آپ حد سے زیادہ دُکھی ہونے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
(10 منٹ)
یہوواہ کے حکموں سے محبت کریں۔ (زبو 119:127؛ م18.06 ص. 16 پ. 5-6)
غلط کاموں سے نفرت کریں۔ (زبو 119:128؛ م93 1/7 ص. 22 پ. 12)
یہوواہ کی بات سنیں اور ایسی غلطیاں کرنے سے بچیں جو ”نا تجربہکار“ لوگ کرتے ہیں۔ (زبو 119:130، 133؛ اَم 22:3)
خود سے پوچھیں: ”مجھے خدا کے حکموں سے محبت کرنے یا غلط کاموں سے نفرت کرنے کے حوالے سے اپنے اندر کہاں بہتری لانی ہے؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش:
(10 منٹ)
-
زبو 119:160—اِس آیت کے مطابق ہمیں کس بات پر یقین ہے؟ (م23.01 ص. 2 پ. 2)
-
آپ زبور 119:121-176 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 119:121-152(تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 2)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 5)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ایک شخص کو دِکھائیں کہ وہ jw.org سے اپنی پسند کے موضوع پر معلومات کیسے تلاش کر سکتا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 3)
6. شاگرد بنانا
(5 منٹ) ایک ایسے طالبِعلم سے باتچیت کریں جو باقاعدگی سے عبادتوں میں نہیں آ رہا۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 12 نکتہ نمبر 4)
گیت نمبر 121
7. پیسوں کی وجہ سے غیرضروری تکلیف اُٹھانے سے بچیں
(15 منٹ) باتچیت۔
جو لوگ پیسوں سے پیار کرتے ہیں، ”اُنہوں نے اپنے پورے جسم کو گھائل کر لیا ہے اور شدید درد میں مبتلا ہیں۔“ (1تیم 6:9، 10) اگر ہم پیسے سے پیار کرتے ہیں اور اِسے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں تو ہمیں اِن غیرضروری تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑے گا:
-
یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی کمزور پڑ جائے گی۔—متی 6:24۔
-
ہمارا دل کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگا۔—وا 5:10۔
-
اِس وجہ سے ہم آسانی سے غلط کام کرنے کی آزمائش میں پڑ جائیں گے جیسے کہ جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور دھوکا دینا۔ (اَم 28:20) اگر ہم غلط کام کر بیٹھتے ہیں تو اِس کی وجہ سے ہمیں شرمندگی ہوتی رہے گی، ہماری نیکنامی خراب ہو جائے گی اور خدا ہمارا ساتھ نہیں دے گا۔
عبرانیوں 13:5 کو پڑھیں اور پھر سامعین سے اِس سوال پر باتچیت کریں:
-
تکلیفوں سے بچنے کے لیے ہمیں پیسوں کے بارے میں کیسی سوچ رکھنی چاہیے اور کیوں؟
ہو سکتا ہے کہ ہم پیسے سے تو پیار نہ کرتے ہوں لیکن اگر ہم اِسے سمجھداری سے اِستعمال نہیں کرتے تو ایسی صورت میں بھی ہمیں تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”پیسوں کو سوچ سمجھ کر اِستعمال کریں۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
ہمیں بجٹ کیوں بنانا چاہیے اور ہم اِسے کیسے بنا سکتے ہیں؟
-
بچت کرنا اچھی بات کیوں ہے؟
-
غیرضروری قرضہ لینے سے بچنا سمجھداری کی بات کیوں ہے؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 13