30 دسمبر 2024ء–5 جنوری 2025ء
زبور 120-126
گیت نمبر 144 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. اُنہوں نے آنسوؤں کے بیج بوئے لیکن خوشی کی فصل کاٹی
(10 منٹ)
جب بنیاِسرائیل بابل کی غلامی سے آزاد ہوئے تو وہ بہت خوش تھے کیونکہ وہ یہوواہ کی عبادت کے لیے پھر سے سب کچھ قائم کر سکتے تھے۔ (زبو 126:1-3)
جو لوگ یہودیہ واپس آئے ہوں گے، اُنہوں نے اِس وجہ سے آنسو بہائے ہوں گے کہ اُنہیں سخت محنت کرنی ہوگی۔ (زبو 126:5؛ م04 1/6 ص. 16 پ. 10)
وہ لوگ ڈٹے رہے اور یہوواہ نے اُنہیں برکت دی۔ (زبو 126:6؛ م21.11 ص. 24 پ. 17؛ م01 15/7 ص. 18-19 پ. 13-14؛ کی تصویر کو دیکھیں۔)
سوچ بچار کے لیے: ہرمجِدّون کے بعد ہمیں اِس بُری دُنیا سے نجات ملے گی۔ جب ہم دوبارہ سے سب کچھ بنائیں گے اُس وقت ہمیں کون سی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہمیں کون سی برکتیں ملیں گی؟
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 124:2-5—کیا ہمیں اِس بات کی توقع کرنی چاہیے کہ یہوواہ کو ہماری حفاظت ویسے ہی کرنی چاہیے جیسے اُس نے بنیاِسرائیل کی کی تھی؟ (سیایل ص. 73 پ. 15)
-
آپ زبور 120-126 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 124:1–126:6 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 5)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ پچھلی بار اُس شخص نے بتایا تھا کہ اُسے اِس بات پر شک ہے کہ بائبل میں جو کچھ لکھا ہے، وہ صحیح ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 5)
6. شاگرد بنانا
گیت نمبر 155
7. یہوواہ کے وعدوں پر غور کرنے سے خوش ہوں
(15 منٹ) باتچیت۔
یہوواہ نے اپنے وہ وعدے پورے کیے جو اُس نے اپنے اُن بندوں سے کیے تھے جو بابل کی غلامی میں تھے۔ اُس نے نہ صرف اُنہیں بابل سے چھڑایا بلکہ اُن کے گُناہوں کو بھی معاف کر دیا۔ (یس 33:24) جب بنیاِسرائیل بابل میں تھے تو اُن کے ملک میں جنگلی جانوروں اور شیروں کی تعداد بہت بڑھ گئی تھی۔ لیکن جب وہ واپس آئے تو یہوواہ نے اِن جنگلی جانوروں سے اُن کی اور اُن کے پالتو جانوروں کی حفاظت کی۔ (یس 65:25) وہ اپنے بنائے ہوئے گھروں میں رہ رہے تھے اور اپنے تاکستانوں یعنی انگوروں کے باغوں کا پھل کھا رہے تھے۔ (یس 65:21) خدا نے اُن کے کام میں برکت ڈالی اور اُنہوں نے خوشی سے زندگی گزاری اور لمبی عمر پائی۔ —یس 65:22، 23۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”امن اور سلامتی کے بارے میں خدا کے وعدے—حصہ۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
آج یہ پیشگوئیاں کن طریقوں سے پوری ہو رہی ہیں؟
-
نئی دُنیا میں یہ پیشگوئیاں بڑے پیمانے پر کیسے پوری ہوں گی؟
-
آپ کن پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا اِنتظار کر رہے ہیں؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 14