4-10 نومبر
زبور 105
گیت نمبر 3 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ”وہ اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے“
(10 منٹ)
یہوواہ نے اَبراہام کے ساتھ ایک عہد باندھا اور اُس نے آگے چل کر یہ عہد اِضحاق اور پھر یعقوب کے ساتھ دُہرایا۔ (پید 15:18؛ 26:3؛ 28:13؛ زبو 105:8-11)
اِس عہد کا پورا ہونا شاید ناممکن لگ رہا تھا۔ (زبو 105:12، 13؛ م23.04 ص. 28 پ. 11-12)
یہوواہ کبھی بھی اُس عہد کو نہیں بھولا جو اُس نے اَبراہام کے ساتھ باندھا تھا۔ (زبو 105:42-44؛ آئیٹی-2 ص. 1201 پ. 2)
خود سے پوچھیں: ”یہ جان کر مجھے کیسا محسوس ہوتا ہے کہ یہوواہ اپنا ہر وعدہ پورا کرتا ہے؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 105:17-19—”یہوواہ کے کلام“ نے یوسف کی مدد کیسے کی کہ وہ اپنی خوبیوں کو نکھار سکیں؟ (ڈبلیو86 1/11 ص. 19 پ. 15)
-
آپ زبور 105 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 105:24-45 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
4. باتچیت شروع کرنا
(1 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ آپ جس شخص کے گھر گئے ہیں، وہ مصروف ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 5)
5. باتچیت شروع کرنا
(2 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ جب وہ شخص بحث شروع کر دیتا ہے تو باتچیت کو اچھے ماحول میں ختم کریں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 5)
6. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ایک شخص کو اُس موضوع پر ایک رسالہ دیں جس میں پہلے اُس نے دلچسپی دِکھائی تھی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 3)
7. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ اُس شخص کو ”جےڈبلیو لائبریری“ ایپ کے بارے میں بتائیں اور اِسے اپنے پاس ڈاؤنلوڈ کرنے میں اُس کی مدد کریں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 5)
گیت نمبر 84
8. آپ کی محبت کا اِظہار
(15 منٹ) باتچیت۔
جب ہم اپنا وقت، طاقت اور پیسہ بادشاہت کے کام کی حمایت کرنے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں تو ہم خدا کے بیٹے اور ہمارے بادشاہ مسیح یسوع کے لیے محبت دِکھا رہے ہوتے ہیں۔ جب ہم اِس طرح سے یسوع مسیح کے لیے محبت دِکھاتے ہیں تو اِس سے نہ صرف یہوواہ خوش ہوتا ہے بلکہ ہمارے بہن بھائیوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ (یوح 14:23) ہماری ویبسائٹ jw.org پر سلسلہ وار مضامین ”آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟“ میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے عطیات کے ذریعے دُنیا بھر میں بہن بھائیوں کو کتنا فائدہ ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”آپ کے عطیات سے کیا فائدہ ہو رہا ہے؟“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
اُن عطیات سے بہن بھائیوں کو کیا فائدہ ہوا ہے جو مذہبی آزادی حاصل کرنے کے لیے اِستعمال کیے گئے؟
-
عطیات کی ’برابر‘ تقسیم کی وجہ سے عبادتگاہیں بنانے میں کیسے مدد ملی؟ —2-کُر 8:14۔
-
جب عطیات کو بائبل کا فرق فرق زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے اِستعمال کِیا گیا تو اِس کا کیا فائدہ ہوا؟
9. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 6، بکس ”اُن کو پاک کرنے کا وقت آیا“