مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ کتاب ”‏پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں“‏ کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

آپ کتاب ”‏پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں“‏ کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

کتاب ‏”‏پاک کلام کی تعلیم“‏ اور کتاب ‏”‏پاک صحائف کی تعلیم“‏ ملتی جلتی ہیں۔‏ (‏کتاب ‏”‏پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں“‏ فی‌الحال اُردو میں دستیاب نہیں ہے۔‏)‏ یہ کتابیں اُن کتابوں میں شامل ہیں جن سے ہم لوگوں کو بائبل کورس کراتے ہیں۔‏ اِن کتابوں میں بائبل کی ایک جیسی سچائیاں ہیں اور اِنہیں ایک جیسی ترتیب میں لکھا گیا ہے۔‏ لیکن کتاب ‏”‏پاک کلام کی تعلیم“‏ زیادہ سادہ اور آسان ہے۔‏ یہ ایسے لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جنہیں کتاب ‏”‏پاک صحائف کی تعلیم“‏ کو سمجھنا مشکل لگتا ہے۔‏ اِس کتاب کے آخر میں ”‏مزید معلومات“‏ کی بجائے ”‏اِضافی نکا‌ت“‏ ہیں جن میں ابواب میں لکھی کچھ اِصطلا‌حوں اور باتوں کی مختصراً وضاحت کی گئی ہے۔‏ ابواب کے شروع میں سوال نہیں دیے گئے اور نہ ہی آخر میں دُہرائی کے لیے کوئی بکس ہے۔‏ اِس کی بجائے ہر باب کے آخر میں پاک کلام کی اُن سچائیوں کا خلا‌صہ دیا گیا ہے جن کا باب میں ذکر ہوا ہے۔‏ کتاب ‏”‏پاک صحائف کی تعلیم“‏ کی طرح کتاب ‏”‏پاک کلام کی تعلیم“‏ کو ہم کبھی بھی پیش کر سکتے ہیں،‏ چاہے یہ مہینے کی پیشکش نہ بھی ہو۔‏ ہم کتاب ‏”‏پاک کلام کی تعلیم“‏ کے آخر میں دیے گئے ”‏اِضافی نکا‌ت“‏ اور خلا‌صوں کو بائبل کورس کراتے وقت کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

خلا‌صہ:‏ عام طور پر ہم لوگوں کو کتاب ‏”‏پاک صحائف کی تعلیم“‏ سے بائبل کورس کراتے وقت اُن کے ساتھ پیراگراف پڑھتے ہیں اور پھر سوال پوچھتے ہیں۔‏ لیکن فرض کریں کہ بائبل کورس کرنے والا طالبِ‌علم زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے یا اُسے وہ زبان اچھی طرح نہیں آتی جس میں بائبل کورس کرایا جا رہا ہے۔‏ ایسی صورت میں آپ اُسے کتاب ‏”‏پاک کلام کی تعلیم“‏ سے بائبل کورس کرا سکتے ہیں۔‏ بائبل کورس کرانے کے لیے آپ کتاب میں دیے گئے خلا‌صوں کو اِستعمال کر سکتے ہیں اور اُس کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں کہ وہ باب کو خود پڑھے۔‏ خلا‌صے میں دی گئی ایک سچائی پر بات کرنے میں تقریباً 15 منٹ لگتے ہیں۔‏ یوں آپ تھوڑے سے وقت میں طالبِ‌علم کو بائبل کی ایک سچائی سکھا سکتے ہیں۔‏ چونکہ خلا‌صوں میں بہت زیادہ تفصیل نہیں بتائی گئی اِس لیے بائبل کورس کرانے والے مبشر کو اچھی طرح تیاری کرنی چاہیے اور اِس بات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ طالبِ‌علم کے لیے کن باتوں کو سمجھنا زیادہ ضروری ہے۔‏ اگر مبشر بائبل کورس کرانے کے لیے باب کو اِستعمال کرتا ہے تو وہ خلا‌صوں کو دُہرائی کرنے کے لیے اِستعمال کر سکتا ہے۔‏

اِضافی نکا‌ت:‏ کتاب ‏”‏پاک کلام کی تعلیم“‏ کے آخر میں ”‏اِضافی نکا‌ت“‏ دیے گئے ہیں۔‏ اِن نکا‌ت میں اِصطلا‌حوں اور باتوں کی وضاحت اُسی ترتیب سے کی گئی ہے جس ترتیب سے ابواب میں اِن کا ذکر آتا ہے۔‏ مبشر خود یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ بائبل کورس کے دوران اِن نکا‌ت پر بات‌چیت کی جائے یا نہیں۔‏