مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | واعظ 7-‏12

‏’‏اپنی جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو یاد کریں‘‏

‏’‏اپنی جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو یاد کریں‘‏

جوانی میں اپنی صلا‌حیتوں کو خدا کی خدمت میں اِستعمال کرنے سے اپنے خالق کو یاد رکھیں

12:‏1،‏ 13

  • عام طور پر نوجوانوں کی صحت اچھی ہوتی ہے اور اُن میں مشکل ذمےداریوں کو پورا کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔‏

  • نوجوانوں کو اپنا وقت اور توانائی خدا کی خدمت میں صرف کرنی چاہیے،‏ اِس سے پہلے کہ اُن پر بڑھاپا آ جائے اور اُن میں زیادہ کام کرنے کی طاقت نہ رہے۔‏

سلیمان بادشاہ نے شاعرانہ انداز میں بڑھاپے کی مشکلا‌ت بیان کیں

12:‏2-‏7

  • آیت 3:‏ ”‏وہ جو کھڑکیوں سے جھانکتی ہیں دُھندلا جائیں۔‏“‏

    نظر کمزور پڑ جانا

  • آیت 4:‏ ”‏نغمہ کی سب بیٹیاں ضعیف ہو جائیں۔‏“‏

    سننے کی صلا‌حیت کمزور پڑ جانا

  • آیت 5،‏ ‏”‏اُردو جیو ورشن“‏:‏ ‏”‏کریر * کا پھول پھوٹ نکلے۔‏“‏

    کھانے پینے کی خواہش مٹ جانا

^ پیراگراف 13 ایک ایسا پھل جو بھوک بڑھانے کے لیے اِستعمال کِیا جاتا تھا۔‏