مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

نوجوانو،‏ وسیع دروازے سے داخل ہونے میں دیر نہ کریں

نوجوانو،‏ وسیع دروازے سے داخل ہونے میں دیر نہ کریں

ہم بڑی آسانی سے اِس سوچ کا شکا‌ر ہو سکتے ہیں کہ ہم سدا جوان ہی رہیں گے اور ہمیں شیطان کی دُنیا میں اُن ’‏بُرے دنوں‘‏ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جو بڑھاپے کی وجہ سے آتے ہیں۔‏ (‏واعظ 12:‏1‏)‏ اگر آپ نوجوان ہیں تو شاید آپ سوچیں کہ خدا کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنانے،‏ مثلاً کُل‌وقتی خدمت کرنے کے لیے ابھی بہت وقت پڑا ہے۔‏

ہم سب کے ساتھ کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے اور یہ بات نوجوانوں کے سلسلے میں بھی سچ ہے۔‏ (‏واعظ 9:‏11‏)‏ ”‏آپ کو نہیں پتہ کہ کل آپ کے ساتھ کیا ہوگا۔‏“‏ (‏یعقو 4:‏14‏)‏ اِس لیے آپ نے خدا کی خدمت کے حوالے سے جو منصوبے بنائے ہیں،‏ اُنہیں پورا کرنے میں خواہ‌مخواہ دیر نہ کریں۔‏ خدا کی ’‏خدمت کرنے کے وسیع دروازے‘‏ سے داخل ہونے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔‏ (‏1-‏کُر 16:‏9‏)‏ یقین مانیں کہ آپ کو اِس پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا۔‏

آپ خدا کی خدمت کے حوالے سے یہ منصوبے بنا سکتے ہیں:‏

  • کسی دوسری زبان میں مُنادی کرنا

  • پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنا

  • تنظیم کے کسی سکول سے تربیت پانا

  • تنظیم کے تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لینا

  • بیت‌ایل میں خدمت کرنا

  • حلقے کے نگہبان کے طور پر خدمت کرنا

میرے منصوبے:‏