مسیحیوں کے طور پر زندگی
”اُس کا شوہر پھاٹک میں مشہور ہے“
ایک اچھی بیوی اپنے شوہر کی نیک نامی کا باعث ہوتی ہے۔ بادشاہ لموایل کے دَور میں وہ ”شوہر پھاٹک میں مشہور“ ہوتا تھا جس کی بیوی اچھی ہوتی تھی۔ (امثا 31:23) آجکل نیک نام آدمی کلیسیا میں بزرگوں اور خادموں کے طور پر خدمت کرتے ہیں۔ اگر وہ شادیشُدہ ہیں تو وہ اُسی صورت میں اچھی طرح خدمت کر سکیں گے جب اُن کی بیوی کا چالچلن اچھا ہوگا اور وہ اپنے شوہر سے تعاون کرے گی۔ (1-تیم 3:4، 11) ایسی بیویوں کی نہ صرف اُن کے شوہر بلکہ کلیسیا بھی بہت قدر کرتی ہے۔
ایک اچھی بیوی اِن کاموں کے ذریعے اپنے شوہر کا ساتھ دیتی ہے تاکہ اُس کا شوہر خدا کی خدمت کر سکے:
-
وہ اپنی باتوں سے اپنے شوہر کی حوصلہافزائی کرتی ہے۔—امثا 31:26۔
-
جب اُس کا شوہر کلیسیا کے کاموں میں وقت صرف کرتا ہے تو وہ ناراض نہیں ہوتی۔—1-تھس 2:7، 8۔
-
وہ سادہ زندگی گزارتی ہے۔—1-تیم 6:8۔
-
وہ اپنے شوہر سے کلیسیا کے خفیہ معاملات کے بارے میں نہیں پوچھتی۔—1-تیم 2:11، 12؛ 1-پطر 4:15۔