مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | امثال 27-‏31

ایک اچھی بیوی کی خوبیاں

ایک اچھی بیوی کی خوبیاں

امثال کی کتاب کے باب نمبر 31 میں بادشاہ لموایل کی ماں نے اُنہیں ایک خاص بات بتائی۔‏ اُس نے اُنہیں بتایا کہ ایک اچھی بیوی میں کون سی خوبیاں ہوتی ہیں۔‏

ایک اچھی بیوی قابلِ‌بھروسا ہوتی ہے

31:‏10-‏12

  • وہ گھریلو معاملا‌ت کے بارے میں فائدہ‌مند مشورے دیتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے شوہر کی تابع بھی رہتی ہے۔‏

  • اُس کے شوہر کو یقین ہوتا ہے کہ وہ اچھے فیصلے کرے گی اور وہ اِس بات پر اِصرار نہیں کرتا کہ اُس کی بیوی ہر فیصلہ کرنے سے پہلے اُس سے اِجازت لے۔‏

ایک اچھی بیوی محنتی ہوتی ہے

31:‏13-‏27

  • وہ سگھڑ ہوتی ہے اور بچت کرتی ہے تاکہ اُس کے گھر والے صاف ستھرے کپڑے پہن سکیں،‏ اچھے دِکھ سکیں اور صحت‌بخش کھانا کھا سکیں۔‏

  • وہ دن رات محنت کرتی ہے اور اپنے گھرانے کی دیکھ‌بھال کرتی ہے۔‏

ایک اچھی بیوی خدا سے پیار کرتی ہے

31:‏30

  • وہ خدا سے ڈرتی ہے اور اُس کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔‏