مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | 2-‏یوحنا 1-‏13؛‏ 3-‏یوحنا 1-‏14‏–‏یہوداہ 1-‏25

سچائی کے لیے ڈٹ کر لڑیں

سچائی کے لیے ڈٹ کر لڑیں

یہوداہ 3

یسوع مسیح نے نصیحت کی کہ ”‏تنگ دروازے سے داخل ہونے کی جی‌توڑ کوشش کریں۔‏“‏ (‏لُو 13:‏24‏)‏ یسوع مسیح کی اِس بات کا مطلب تھا کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہمیں سخت کوشش کرنی ہوگی۔‏ یسوع مسیح کے سوتیلے بھائی یہوداہ نے بھی خدا کے اِلہام سے ایسی ہی بات لکھی۔‏ اُنہوں نے کہا:‏ ’‏ایمان کے لیے ڈٹ کر لڑیں۔‏‘‏ ہمیں یہ کام کرنے کے لیے سخت کوشش کرنے کی ضرورت ہے:‏

  • حرام‌کاری سے بھاگنا۔‏—‏یہوداہ 6،‏ 7‏۔‏

  • اُن کی عزت کرنا جن کو کلیسیا میں اِختیار دیا گیا ہے۔‏—‏یہوداہ 8،‏ 9‏۔‏

  • ”‏ایمان“‏ یعنی بائبل کی تعلیمات پر اپنے بھروسے کو بڑھانا۔‏—‏یہوداہ 20،‏ 21‏۔‏