مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | مکاشفہ 1-‏3

‏”‏مَیں آپ کے کاموں .‏ .‏ .‏ کو جانتا ہوں“‏

‏”‏مَیں آپ کے کاموں .‏ .‏ .‏ کو جانتا ہوں“‏

1:‏20؛‏ 2:‏1،‏ 2

  • ‏”‏سات ستارے“‏:‏ خاص طور پر مسح‌شُدہ بزرگ اور پھر کلیسیا کے باقی بزرگ بھی۔‏

  • ‏”‏[‏یسوع مسیح کے]‏ دائیں ہاتھ میں“‏:‏ ستارے مکمل طور پر یسوع مسیح کے اِختیار کے تحت ہیں اور اُن کی ہدایت کے پابند ہیں۔‏ اگر بزرگوں کی جماعت میں سے کسی کی اِصلاح کی جانی چاہیے تو یسوع مسیح صحیح وقت پر اور اپنے طریقے سے اُس کی اِصلاح کریں گے۔‏

  • ‏”‏سات شمع‌دان“‏:‏ یہ مسیحی کلیسیائیں ہیں۔‏ جس طرح سے خیمۂ‌اِجتماع میں شمع‌دان روشنی پھیلاتا تھا اُسی طرح کلیسیائیں پاک کلام کی روشنی کو پھیلاتی ہیں۔‏ (‏متی 5:‏14‏)‏ یسوع مسیح اِس لحاظ سے ’‏شمع‌دانوں کے بیچ میں چلتے ہیں‘‏ کہ وہ تمام کلیسیاؤں میں ہونے والے کام کی نگرانی کرتے ہیں۔‏