مسیحیوں کے طور پر زندگی
شادی کی تیاریاں کرتے وقت دُنیا کے طورطریقوں سے متاثر نہ ہوں
شادی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک مسیحی جوڑے کو بہت سے فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اُنہیں اِس دباؤ کا سامنا کرنا پڑے کہ وہ اپنی ثقافت کے مطابق دھوم دھام سے شادی کریں۔ شاید اُن کے دوست اور رشتےدار اُنہیں مشورے دیں کہ اُنہیں شادی میں کون کون سی چیزیں شامل کرنی چاہئیں۔ لیکن ایک مسیحی جوڑا بائبل کے کن اصولوں کے مطابق اپنی شادی کی تیاریاں کر سکتا ہے تاکہ اُن کا ضمیر صاف رہے اور اُنہیں کوئی پچھتاوا نہ ہو؟
پنجابی (شاہ مکھی) ویڈیو ”شادیاں جنہاں توں یہوواہ دی وڈیائی ہوندی اے“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
نک اور جولیانا کو بائبل کے اِن اصولوں سے کیسے مدد ملی؟
-
منگنیشُدہ جوڑے کو ایک روحانی لحاظ سے پُختہ بھائی کو ’دعوت کے منتظم‘ کے طور پر کیوں چُننا چاہیے؟—یوح 2:9، 10۔
-
نک اور جولیانا نے شادی کی تیاری کے حوالے سے کن باتوں کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے؟
-
شادی کی تقریب اور کھانے (ریسیپشن) کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کی ذمےداری کس کی ہے؟—م06 1/11 ص. 11 پ. 10۔