احبار 4-5
پاک کلام سے سنہری باتیں |یہوواہ کے حضور اپنی طرف سے بہترین قربانی پیش کریں
5:5-7، 11
غربت بھی بنیاِسرائیل میں سے کسی کو یہوواہ سے صلح کرنے سے نہیں روک سکتی تھی۔ غریب بنیاِسرائیل ایسی قربانیاں پیش کر سکتے تھے جو اُن کے حالات کے مطابق بہترین ہوتی تھیں۔ وہ قربانی کے طور پر آٹا بھی پیش کر سکتے تھے لیکن یہوواہ کے حکم کے مطابق یہ ”باریک“ یعنی بہترین آٹا ہونا چاہیے تھا؛ ایسا آٹا جو کسی مُعزز مہمان کی مہماننوازی کے لیے اِستعمال ہوتا تھا۔ (پید 18:6) جب ہم بھی اپنے حالات کے مطابق یہوواہ کی ”حمدوستائش“ کے لیے اپنی طرف سے بہترین قربانیاں پیش کرتے ہیں تو یہوواہ اُنہیں قبول کرتا ہے۔—عبر 13:15۔
آپ کو اِس بات سے کیا حوصلہ ملتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اپنی صحت کی وجہ سے پہلے کی طرح یہوواہ کی خدمت نہیں کر سکتے؟