مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

2-‏8 نومبر

خروج 39-‏40

2-‏8 نومبر

پاک کلام سے سنہری باتیں

  • ‏”‏موسیٰ نے یہوواہ کی ہر ہدایت پر عمل کِیا‏“‏:‏ ‏(‏10 منٹ)‏

    • خر 39:‏32‏—‏موسیٰ نے بڑے دھیان سے اُن ہدایتوں پر عمل کِیا جو یہوواہ نے اُنہیں خیمۂ‌اِجتماع بنانے کے حوالے سے دی تھیں۔‏ (‏م11 1/‏9 ص.‏ 30 پ.‏ 13‏)‏

    • خر 39:‏43‏—‏جب خیمۂ‌اِجتماع بن گیا تو موسیٰ نے خود اِس کا معائنہ کِیا۔‏

    • خر 40:‏1،‏ 2،‏ 16‏—‏موسیٰ نے خیمۂ‌اِجتماع کو یہوواہ کی ہدایتوں کے مطابق بنایا۔‏ (‏م05 15‏/‏7 ص.‏ 27 پ.‏ 3‏)‏

  •  سنہری باتوں کی تلاش:‏ ‏(‏10 منٹ)‏

    • خر 39:‏34‏—‏کن باتوں کی بِنا پر ہم پتہ لگا سکتے ہیں کہ بنی‌اِسرائیل کو خیمۂ‌اِجتماع کے لیے تخس (‏یا پانی کی بلی)‏ کی کھالیں کہاں سے ملیں؟‏ (‏آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 884 پ.‏ 3‏)‏

    • خر 40:‏34‏—‏جب خیمۂ‌اِجتماع پر ابر چھا گیا تو یہ کس بات کا ثبوت تھا؟‏ (‏م15 15/‏7 ص.‏ 21 پ.‏ 1‏)‏

    • آپ نے خروج 39-‏40 ابواب سے یہوواہ،‏ مُنادی یا کسی اَور حوالے سے کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟‏

  •  تلاوت:‏ ‏(‏4 منٹ یا اِس سے کم)‏ خر 39:‏1-‏21 (‏تعلیم اور تلاوت‏،‏ نکتہ نمبر 5‏)‏

شاگرد بنانے کی تربیت

  •  پہلی ملاقات کی ویڈیو:‏ ‏(‏4 منٹ)‏ سامعین سے بات‌چیت۔‏ ویڈیو چلائیں۔‏ ہر پاز پر ویڈیو کو روکیں اور سامعین سے وہ سوال پوچھیں جو ویڈیو میں دِکھائے گئے ہیں۔‏ سامعین سے بات‌چیت کریں کہ اگر صاحبِ‌خانہ سیاسی یا معاشرتی مسئلوں پر بات کرتا ہے تو ہم غیرجانب‌دار کیسے رہ سکتے ہیں۔‏

  • پہلی ملاقات:‏ ‏(‏منٹ یا اِس سے کم)‏ بات‌چیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔‏ صاحبِ‌خانہ کے ایک ایسے سوال کا جواب دیں جو اُس نے کسی سیاسی رہنما یا کسی سیاسی مسئلے کے حوالے سے آپ کا خیال جاننے کے لیے پوچھا ہے۔‏ (‏تعلیم اور تلاوت‏،‏ نکتہ نمبر 12‏)‏

  • تقریر:‏ ‏(‏5 منٹ یا اِس سے کم)‏ م16.‏04 ص.‏ 29 پ.‏ 8-‏10‏—‏موضوع:‏ ہم اپنی بات‌چیت اور سوچ میں غیرجانب‌دار کیسے رہ سکتے ہیں؟‏ (‏تعلیم اور تلاوت‏،‏ نکتہ نمبر 14‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

  • گیت نمبر 123

  • ‏”‏اِس طرح سنیں کہ سمجھیں بھی“‏ ‏(‏متی 13:‏16‏)‏:‏ ‏(‏15 منٹ)‏ ویڈیو چلائیں۔‏ پھر یہ سوال پوچھیں:‏ ہمیں اِس طرح کیوں سننا چاہیے کہ ہم سمجھیں بھی؟‏ مرقس 4:‏23،‏ 24 میں لکھی بات کا کیا مطلب ہے؟‏ عبرانیوں 2:‏1 کی وضاحت کے لیے ایک مثال دیں۔‏ ہم کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم اِس طرح سے سنتے ہیں کہ ہمیں سمجھ بھی آئے؟‏

  • بائبل کا کلیسیائی مطالعہ:‏ ‏(‏30 منٹ یا اِس سے کم)‏ یسوع مسیح راستہ،‏ باب نمبر 79

  • اِختتامی کلمات (‏3 منٹ یا اِس سے کم)‏

  • گیت نمبر 127 اور دُعا