مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏فون کے ذریعے گواہی دینا

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏فون کے ذریعے گواہی دینا

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ فون کے ذریعے گواہی دینا ”‏خوش‌خبری کی اچھی طرح سے مُنادی“‏ کرنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔‏ (‏اعما 20:‏24‏)‏ * اِس کے ذریعے ہم اُن لوگوں کو گواہی دے پاتے ہیں جن سے ہم کسی وجہ سے ذاتی طور پر نہیں مل سکتے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • تیاری کریں۔‏ کوئی مناسب موضوع چُنیں۔‏ پھر جو کچھ آپ کہنا چاہتے ہیں،‏ اُس کا خاکہ تیار کریں۔‏ آپ ایک چھوٹا سا پیغام بھی تیار کر سکتے ہیں جس میں آپ اُس وقت کال کرنے کا مقصد بتا سکیں جب کوئی فون نہیں اُٹھاتا اور میسج ریکارڈ کرنے والی مشین چل جاتی ہے۔‏ اچھا ہوگا کہ کال کرتے وقت آپ کا خاکہ اور ضرورت کی دوسری چیزیں آپ کے سامنے ہوں جیسے کہ موبائل وغیرہ جس پر جےڈبلیو لائبریری یا ®jw.org پہلے سے کُھلی ہو۔‏

  • پُرسکون ہوں۔‏ ایسے بات کریں جیسے آپ عام طور پر کرتے ہیں۔‏ اِس طرح مسکرائیں اور اِشارے کریں جیسے کہ دوسرا شخص آپ کو دیکھ رہا ہو۔‏ بولتے بولتے بار بار غیرضروری طور پر نہ رُکیں۔‏ اگر آپ کسی کے ساتھ مل کر کال کریں گے تو اِس سے آپ کو کافی مدد مل جائے گی۔‏ اگر صاحبِ‌خانہ کوئی سوال پوچھتا ہے تو اِسے اُونچی آواز میں دُہرائیں تاکہ آپ کے ساتھ والی بہن یا بھائی جواب ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کر سکے۔‏

  • واپسی ملاقات کی بنیاد ڈالیں۔‏ اگر کوئی شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی دِکھاتا ہے تو آپ آخر میں کوئی ایسا سوال پوچھ سکتے ہیں جس کا جواب آپ اگلی بار فون کر کے دیں گے۔‏ آپ صاحبِ‌خانہ سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو آپ ہماری فلاں کتاب یا رسالہ اُسے ای‌میل کر سکتے،‏ خود اُس کے گھر پہنچا سکتے یا ڈاک کے ذریعے اُسے بھیج سکتے ہیں۔‏ یا آپ اُسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ اُسے میسج یا ای‌میل کے ذریعے ہماری کوئی ویڈیو یا مضمون بھیج سکتے ہیں۔‏ جب مناسب ہو تو آپ اُسے ہماری ویب‌سائٹ پر موجود کسی خاص مواد کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔‏

^ پیراگراف 3 اگر آپ کے علاقے میں فون کے ذریعے گواہی دینے کی اِجازت ہے تو ایسا کرتے وقت ذاتی معلومات کی حفاظت کے قوانین کی پابندی کریں۔‏