مسیحیوں کے طور پر زندگی
ہم آپ کی محبت کے لیے یہوواہ کا شکر ادا کرتے ہیں
تھسلُنیکے کی کلیسیا کے بہن بھائیوں نے مشکلات کے باوجود اپنے ہمایمانوں کے لیے محبت ظاہر کی۔ (2-تھس 1:3، 4) آج بھی یہوواہ کے بندے پوری دُنیا میں اپنے ہمایمانوں کے لیے محبت ظاہر کر رہے ہیں۔ ویبسائٹ jw.org پر سلسلہ وار مضمون ”آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟“ میں بتایا گیا ہے کہ اِس مشکل وقت میں آپ کے عطیات بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کیے جا رہے ہیں۔ ہم آپ کی محبت اور فراخدلی کی بڑی قدر کرتے ہیں!
ویڈیو ”ہم ”ہمیشہ آپ کے لیے خدا کا شکر“ ادا کرتے ہیں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
• ہمارے عطیات سے کون کون سے کام کیے جاتے ہیں؟
• ضرورتمند بہن بھائیوں کی مالی مدد کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟—ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”ایک جگہ عطیات کی کثرت دوسری جگہ عطیات کی کمی کو پورا کرتی ہے“ کو بھی دیکھیں۔