گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
شاگرد بنانے کی تربیت |اپنے طالبِعلموں کو ذاتی مطالعہ کرنا سکھائیں
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طالبِعلم یہوواہ خدا کے بارے میں اچھی طرح سے جانیں اور اُس سے دوستی کریں تو اُن کے لیے صرف پاک کلام کی سچائیاں سیکھنا ہی کافی نہیں ہوگا۔ (متی 5:3؛ عبر 5:12–6:2) اُنہیں یہ بھی سیکھنا ہوگا کہ وہ بائبل کا ذاتی مطالعہ کیسے کر سکتے ہیں۔
جب آپ کا طالبِعلم بائبل کورس کرنا شروع کرتا ہے تو اُسی وقت اُسے یہ بتائیں کہ وہ اِس کی پہلے سے تیاری کیسے کر سکتا ہے۔ اور ایسا کرنے کے لیے اُس کا حوصلہ بڑھاتے رہیں۔ (اِجلاس کا قاعدہ18.03 ص. 6) اُسے بتائیں کہ وہ ہر بار ذاتی مطالعہ شروع کرنے سے پہلے یہوواہ خدا سے دُعا کرے۔ اُسے یہ بھی سکھائیں کہ وہ مطالعہ کرتے وقت اپنے موبائل یا ٹیبلٹ پر تنظیم کی طرف سے دیے گئے اوزار کیسے اِستعمال کر سکتا ہے۔ اُسے یہ بھی بتائیں کہ وہ ویبسائٹ jw.org پر اور جےڈبلیو براڈکاسٹنگ پر نئی معلومات کیسے تلاش کر سکتا ہے۔ آہستہ آہستہ اُسے یہ بھی سکھائیں کہ وہ ہر روز بائبل پڑھے، اِجلاسوں کی تیاری کرے اور اپنے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کے لیے تحقیق کرے۔ اُسے اُن باتوں پر سوچ بچار کرنا بھی سکھائیں جو وہ سیکھتا ہے۔
ویڈیو ”بائبل کورس کرنے والوں کی مدد کریں—ذاتی مطالعہ کرنے میں“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
نیتا نے جیزمین کو یہ کیسے سمجھایا کہ ذاتی مطالعے کے دوران صرف سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہی کافی نہیں ہوتا؟
-
جیزمین اِس بات پر کیوں قائل ہو گئیں کہ یہوواہ نے حرامکاری سے دُور رہنے کے بارے میں جو حکم دیا ہے، وہ بالکل صحیح ہے؟
-
جیزمین سوچ بچار کرنے کے حوالے سے کیا سمجھ گئیں؟