پاک کلام سے سنہری باتیں
اُنہوں نے دلیری، جوش اور عزم ظاہر کِیا
یہوواہ نے یاہو کو یہ ذمےداری دی کہ وہ بادشاہ اخیاب کے گھرانے کو ختم کر دیں۔ (2-سلا 9:6، 7؛ ڈبلیو11 15/11 ص. 3 پ. 2)
یاہو نے یہوواہ کے حکم پر فوراً عمل کِیا اور بادشاہ یورام (اخیاب کے بیٹے) اور ملکہ اِیزِبل (اخیاب کی بیوہ) کو قتل کر دیا۔ (2-سلا 9:22-24، 30-33؛ ڈبلیو11 15/11 ص. 4 پ. 2-3؛ چارٹ ””اخیاؔب کا سارا گھرانا نابود ہوگا“—2-سلا 9:8“ کو دیکھیں۔)
اخیاب نے بڑی دلیری اور جوش سے وہ سب کِیا جو یہوواہ نے اُنہیں کرنے کو کہا تھا۔ (2-سلا 10:17؛ ڈبلیو11 15/11 ص. 5 پ. 3-4)
خود سے پوچھیں: ”متی 28:19، 20 میں دیے گئے حکم پر عمل کرتے وقت مَیں یاہو کی مثال پر کیسے عمل کر سکتا ہوں؟“