مسیحیوں کے طور پر زندگی
کاموں کو کل پر نہ چھوڑیں
ٹال مٹول کرنے والا شخص اُن کاموں کو فوراً نہیں کرتا جو وہ وقت پر کر سکتا ہے یا جو اُسے لازمی کرنے چاہئیں۔ یاہو ایسے بالکل بھی نہیں تھے۔ جب یہوواہ نے اُنہیں اخیاب کے گھرانے کو قتل کرنے کا حکم دیا تو اُنہوں نے فوراً اِس پر عمل کِیا۔ (2-سلا 9:6، 7، 16) ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ کہیں: ”شاید مَیں کچھ سالوں بعد بپتسمہ لوں۔“ ”مَیں جلد ہی روزانہ بائبل پڑھنے کی عادت ڈالوں گا۔“ ”جیسے ہی مجھے اچھی نوکری مل جائے گی، مَیں پہلکار بن جاؤں گا۔“ نیچے دی گئی کچھ آیتیں ہماری مدد کر سکتی ہیں تاکہ ہم یہوواہ کی عبادت سے تعلق رکھنے والے کاموں کو نہ ٹالیں۔
اِن آیتوں پر عمل کرنے سے ہم کاموں کو ٹالنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟