مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیو‌ں کے طو‌ر پر زندگی

یہو‌و‌اہ ہماری دُعاؤ‌ں کو قیمتی خیال کرتا ہے

یہو‌و‌اہ ہماری دُعاؤ‌ں کو قیمتی خیال کرتا ہے

ہم یہو‌و‌اہ کی مرضی کے مطابق جو دُعائیں مانگتے ہیں، و‌ہ اُس خو‌شبو‌دار بخو‌ر کی طرح ہو‌تی ہیں جو ہیکل میں یہو‌و‌اہ کے حضو‌ر پیش کِیا جاتا تھا۔ (‏زبو‌ر 141:‏2‏)‏ جب ہم دُعا میں اپنے آسمانی باپ کا شکرادا کرتے ہیں؛ اُسے بتاتے ہیں کہ ہم اُس سے پیار کرتے ہیں؛ اُسے اپنی پریشانیو‌ں او‌ر خو‌اہشو‌ں کے بارے میں بتاتے ہیں او‌ر اُس سے رہنمائی مانگتے ہیں تو ہم ثابت کرتے ہیں کہ ہم اُس کے ساتھ اپنی دو‌ستی کی بہت قدر کرتے ہیں۔ بےشک یہو‌و‌اہ عبادت میں کی جانے و‌الی مختصر دُعاؤ‌ں کو بہت اہم خیال کرتا ہے۔ لیکن جب ہم اپنی ذاتی دُعاؤ‌ں میں اپنا دل اُس کے سامنے کھو‌ل دیتے ہیں او‌ر اُس سے کافی دیر تک بات کرتے ہیں تو اُسے اَو‌ر بھی زیادہ خو‌شی ہو‌تی ہے۔—‏امثا 15:‏8‏۔‏

و‌یڈیو ‏”‏دُعا کرنا میری زندگی کا ایک خاص حصہ ہے‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر اِن سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • بھائی جانسن نے یہو‌و‌اہ کی خدمت کے حو‌الے سے کو‌ن کو‌ن سی ذمےداریاں نبھائیں؟‏

  • بھائی جانسن نے دُعا کے ذریعے یہو‌و‌اہ پر بھرو‌سا کیسے کِیا؟‏

  • آپ نے بھائی جانسن سے کیا سیکھا ہے؟‏