پاک کلام سے سنہری باتیں
”اخیاؔب کا سارا گھرانا نابود ہوگا“—2-سلا 9:8
ملک یہوداہ کی سلطنت
یہوسفط بادشاہ تھے
تقریباً 911 قبلازمسیح: یہورام بادشاہ بنے (یہوسفط کے بیٹے؛ عتلیاہ کے شوہر جو اخیاب اور اِیزِبل کی بیٹی تھی)
تقریباً 906 قبلازمسیح: اخزیاہ بادشاہ بنے (اخیاب اور اِیزِبل کے نواسے)
تقریباً 905 قبلازمسیح: عتلیاہ نے شاہی نسل کے سب لوگوں کو قتل کروا دیا اور تخت پر قبضہ کر لیا۔ صرف اُس کا پوتا یوآس ہی بچا جسے کاہنِاعظم یہویدع نے اُس کی نظروں سے چھپا لیا تھا۔—2-سلا 11:1-3
898 قبلازمسیح: یوآس بادشاہ بنے۔ ملکہ عتلیاہ کو کاہنِاعظم یہویدع نے قتل کر دیا۔—2-سلا 11:4-16
تاریخیں قبلازمسیح
ملک اِسرائیل کی سلطنت
تقریباً 920 قبلازمسیح: اخزیاہ (اخیاب اور اِیزِبل کے بیٹے) بادشاہ بنے
تقریباً 917 قبلازمسیح: یورام (اخیاب اور اِیزِبل کے بیٹے) بادشاہ بنے
تقریباً 905 قبلازمسیح: یاہو نے اِسرائیل کے بادشاہ یورام؛ اُن کے بھائیوں؛ اُن کی ماں (اِیزِبل) اور یہوداہ کے بادشاہ اخزیاہ اور اُن کے بھائیوں کو قتل کر دیا۔—2-سلا 9:14–10:17
تقریباً 904 قبلازمسیح: یاہو نے بادشاہ کے طور پر حکمرانی شروع کر دی