پاک کلام سے سنہری باتیں
بُری عورت کا بُرا انجام
عتلیاہ نے شاہی نسل کے سب لوگوں کو قتل کر دیا تاکہ وہ ملک یہوداہ پر حکمرانی کر سکے۔ (2-سلا 11:1؛ آئیٹی-1 ص. 209؛ چارٹ ””اخیاؔب کا سارا گھرانا نابود ہوگا“—2-سلا 9:8“ کو دیکھیں۔)
یہوسبع نے یوآس کو چھپا دیا جو کہ تخت کے وارث تھے۔ (2-سلا 11:2، 3)
کاہنِاعظم یہویدع نے یوآس کو بادشاہ بنایا اور عتلیاہ کو قتل کر دیا۔ عتلیاہ ہی شاید اخیاب کے گھرانے کی آخری فرد بچی تھی۔ (2-سلا 11:12-16؛ آئیٹی-1 ص. 209)
سوچ بچار کے لیے: اِس واقعے سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ امثال 11:21 اور واعظ 8:12، 13 میں لکھی بات بالکل سچ ہے؟