مسیحیوں کے طور پر زندگی
یہوواہ ہماری محنت کو یاد رکھتا ہے
کبھی کبھار شاید ہمیں لگے کہ ہم دوسروں کی مدد کرنے کے لیے جو کام کرتے ہیں، وہ اُس کی قدر نہیں کرتے یا پھر فوراً بھول جاتے ہیں۔ لیکن یہوواہ اُن کاموں کو کیسا خیال کرتا ہے جو ہم اُس کے لیے کرتے ہیں؟ ہمارا شفیق خدا اُس محنت کو کبھی نہیں بھولتا جو ہم دلوجان سے اُس کی خدمت کرنے کے لیے کرتے ہیں، یہاں تک کہ اگر خراب صحت کی وجہ سے ہم اُس کی پہلے جتنی خدمت نہیں کر پاتے تو بھی وہ ہمارا ساتھ نہیں چھوڑتا۔—عبر 6:10۔
ویڈیو ”یہوواہ ہماری محنت کو کبھی نہیں بھولتا“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
بھائی ڈیوڈ ہبشمن نے یہوواہ کی خدمت میں مختلف ذمےداریاں نبھانے کے لیے سخت محنت کیسے کی؟
-
یہوواہ نے بھائی ڈیوڈ کو اُس وقت کیسے یاد رکھا جب اُن کی بیوی فوت ہو گئیں اور جب بڑھتی عمر کی وجہ سے وہ یہوواہ کی پہلے جتنی خدمت نہیں کر سکے؟
-
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ بھائی ڈیوڈ نے کُلوقتی خدمت میں جو وقت گزارا، وہ برکتوں سے مالا مال تھا؟—امثا 10:22