مسیحیوں کے طور پر زندگی
”دیتے رہیں“
یسوع مسیح کی بات سے پتہ چلتا ہے کہ جب ہم دوسروں کے لیے فراخدلی دِکھاتے رہتے ہیں تو اِس سے ہمارے بہن بھائیوں کے دل میں بھی فراخدل بننے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔—لُو 6:38۔
خوشی سے دوسروں کو دینا یہوواہ کی عبادت کا حصہ ہے۔ جب ایک مسیحی اپنے ضرورتمند ہمایمانوں کے لیے فراخدلی دِکھاتا ہے تو یہ بات یہوواہ کی نظر سے چھپی نہیں رہتی۔ یہوواہ کا وعدہ ہے کہ وہ اُنہیں اُن کی فراخدلی کا اجر ضرور دے گا۔—امثا 19:17۔
ویڈیو ”ہم آپ کی مدد کے لیے دل سے شکرگزار ہیں“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
آپ کے عطیات کو بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کِیا جاتا ہے؟
-
ہمیں کیوں دوسروں کو دیتے رہنا چاہیے پھر چاہے ہمارے پاس اُنہیں دینے کے لیے زیادہ ہو یا کم؟—ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”ایک جگہ عطیات کی کثرت دوسری جگہ عطیات کی کمی کو پورا کرتی ہے“ کو بھی دیکھیں۔