آستر 10‏:1‏-‏3

  • مردکی کا اُونچا رُتبہ ‏(‏1-‏3‏)‏

10  بادشاہ اخسویرس نے اپنی سلطنت کے سبھی علاقوں میں جن میں جزیرے بھی شامل تھے، لوگوں سے زبردستی مزدوری کرائی۔‏  اُس کی سب عظیم اور شان‌دار کامیابیوں کے بارے میں اور اِس بارے میں تفصیل کہ اُس نے مردکی کو کتنی عزت اور رُتبہ دیا، مادی اور فارس کے بادشاہوں کے زمانے کی تاریخ کی کتاب میں لکھی ہے۔  بادشاہ اخسویرس کے بعد یہودی آدمی مردکی کا رُتبہ سب سے زیادہ تھا۔ مردکی یہودیوں کی نظر میں بڑے مُعزز تھے اور سب یہودی*‏ اُن کی بڑی عزت کرتے تھے۔ وہ اپنی قوم کی بہتری کے لیے کام کرتے تھے اور اُن کی نسلوں کی بھلائی*‏ کے لیے بات کرتے تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

عبرانی میں:‏ ”‏اُن کے سب بھائی“‏
یا ”‏سلامتی“‏