اَمثال 13‏:1‏-‏25

  • دوسروں سے صلاح مشورہ کرنے والا دانش‌مند ہے ‏(‏10‏)‏

  • ‏”‏اُمید پوری ہونے میں دیر ہو تو دل بیمار ہو جاتا ہے“‏ ‏(‏12‏)‏

  • ‏”‏وفادار قاصد شفا کا پیغام لاتا ہے“‏ ‏(‏17‏)‏

  • دانش‌مندوں کے ساتھ چلنا دانش‌مند بناتا ہے ‏(‏20‏)‏

  • اِصلاح محبت کا ثبوت ‏(‏24‏)‏

13  ایک دانش‌مند بیٹا اپنے باپ کی تربیت کو قبول کرتا ہےلیکن مذاق اُڑانے والا اِصلاح*‏ پر کان نہیں دھرتا۔‏  2  اِنسان کو اُس کی اچھی باتوں کا اچھا صلہ ملتا ہے*لیکن دھوکے‌بازوں کا دل*‏ ظلم کرنے کے چکر میں رہتا ہے۔‏  3  جو اپنی زبان کو قابو میں رکھتا ہے، وہ اپنی زندگی*‏ کی حفاظت کرتا ہےلیکن جو اپنا مُنہ بند نہیں رکھتا، وہ برباد ہو جائے گا۔‏  4  سُست آدمی آرزو کرتا ہے مگر اُس کے*‏ پلے کچھ نہیں ہوتالیکن محنتی شخص*‏ پوری طرح سیر*‏ ہوتا ہے۔‏  5  نیک شخص جھوٹ سے نفرت کرتا ہےلیکن بُرے شخص کی حرکتیں شرمندگی اور رُسوائی کا باعث ہوتی ہیں۔‏  6  نیکی سیدھی راہ پر چلنے والے کی حفاظت کرتی ہےلیکن بُرائی گُناہ‌گار کو تباہ کر دیتی ہے۔‏  7  کوئی شخص امیر ہونے کا دِکھاوا کرتا ہے مگر اُس کے پلے کچھ نہیں ہوتااور کوئی شخص غریب ہونے کا دِکھاوا کرتا ہے مگر اُس کے پاس بہت دولت ہوتی ہے۔‏  8  امیر کو اپنی جان بچانے کے لیے اپنی دولت دینی پڑتی ہےلیکن غریب کو ایسی دھمکی کا ڈر نہیں ہوتا۔‏*  9  نیک لوگوں کی روشنی تیز چمکتی ہے*لیکن بُرے لوگوں کا چراغ بجھا دیا جائے گا۔‏ 10  تکبّر*‏ کی وجہ سے صرف جھگڑے ہی ہوتے ہیںلیکن دوسروں سے صلاح مشورہ کرنے والا دانش‌مند ہوتا ہے۔‏ 11  راتوں رات*‏ کمائی ہوئی دولت گھٹتی جائے گیلیکن تھوڑا تھوڑا کر کے جمع کرنے والے کی*‏ دولت بڑھتی جائے گی۔‏ 12  جب اُمید پوری ہونے میں دیر ہو تو دل بیمار ہو جاتا ہےلیکن جو آرزو پوری ہو جائے، وہ زندگی کا درخت ہے۔‏ 13  جو تعلیم*‏ کو حقیر سمجھتا ہے، اُسے اِس کی قیمت چُکانی پڑے گیلیکن جو حکموں پر دھیان دیتا ہے، اُسے اِس کا اجر ملے گا۔‏ 14  دانش‌مند شخص کی تعلیم*‏ زندگی کا چشمہ ہےجو ایک شخص کو موت کے پھندے سے بچاتی ہے۔‏ 15  گہری سمجھ رکھنے والے شخص کو دوسروں کی پسندیدگی حاصل ہوتی ہےلیکن دھوکے‌بازوں کا راستہ کٹھن ہوتا ہے۔‏ 16  سمجھ‌دار شخص علم کے مطابق کام کرتا ہےلیکن بے‌وقوف شخص اپنی بے‌وقوفی ظاہر کرتا ہے۔‏ 17  بُرا قاصد مصیبت میں پڑ جاتا ہےلیکن وفادار قاصد شفا کا پیغام لاتا ہے۔‏ 18  جو شخص تربیت کو نظرانداز کرتا ہے، وہ کنگال اور رُسوا ہوتا ہےلیکن جو شخص اِصلاح کو قبول کرتا ہے، اُسے عزت ملتی ہے۔‏ 19  آرزو پوری ہونے پر دل*‏ خوش ہو جاتا ہےلیکن احمق شخص بُرائی چھوڑنے سے نفرت کرتا ہے۔‏ 20  جو دانش‌مندوں کے ساتھ چلتا ہے، وہ دانش‌مند بن جائے گالیکن جو احمقوں کے ساتھ میل جول رکھتا ہے، وہ نقصان اُٹھائے گا۔‏ 21  آفت گُناہ‌گاروں کا پیچھا کرتی ہےلیکن خوش‌حالی نیک لوگوں کو اِنعام میں ملتی ہے۔‏ 22  اچھا شخص اپنے پوتوں*‏ کے لیے وراثت چھوڑتا ہےلیکن گُناہ‌گار کی دولت نیک شخص کے لیے محفوظ رکھی جائے گی۔‏ 23  غریب کے جُتے ہوئے کھیت میں بہت سا اناج اُگتا ہےلیکن نااِنصافی کی وجہ سے وہ برباد ہو سکتا ہے۔‏ 24  جو اپنے بیٹے پر چھڑی نہیں چلاتا،‏*‏ وہ اُس سے نفرت کرتا ہےلیکن جو اُس سے محبت کرتا ہے، وہ ضرور*‏ اُس کی اِصلاح کرتا ہے۔‏ 25  نیک شخص جی بھر کر کھاتا ہےلیکن بُرے شخص کا پیٹ خالی رہتا ہے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏ڈانٹ“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اِنسان اپنے مُنہ کے پھل کی وجہ سے اچھا کھاتا ہے“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏جان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏جان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اُس کی جان کے“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏جان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏موٹا“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏غریب کوئی ڈانٹ نہیں سنتا۔“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏خوشی مناتی ہے“‏
یا ”‏اپنے اِختیار کی حد پار کرنے“‏
یا ”‏غلط طریقے سے“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏ہاتھ سے جمع کی جانے والی“‏
یا ”‏کلام“‏
یا ”‏کا قانون“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏جان“‏
یا ”‏پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں“‏
یا ”‏کی اِصلاح نہیں کرتا؛ کو سزا نہیں دیتا،“‏
یا شاید ”‏فوراً“‏