اَمثال 28‏:1‏-‏28

  • قوانین کو نہ ماننے والے کی دُعا گھناؤنی ‏(‏9‏)‏

  • گُناہوں کا اِقرار کرنے والے پر رحم کِیا جائے گا ‏(‏13‏)‏

  • راتوں رات امیر بننے والا بے‌قصور نہیں رہ پاتا ‏(‏20‏)‏

  • اِصلاح خوشامد سے بہتر ‏(‏23‏)‏

  • دریادل شخص کو کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی ‏(‏27‏)‏

28  بُرے لوگ اُس وقت بھی بھاگتے ہیں جب کوئی اُن کا پیچھا نہیں کر رہا ہوتالیکن نیک لوگ شیر*‏ کی طرح بے‌خوف ہوتے ہیں۔‏  2  جس ملک میں گُناہ*‏ ہوتا ہے، اُس میں حاکم بدلتے رہتے ہیںلیکن سُوجھ‌بُوجھ اور علم رکھنے والے مُشیر کی مدد سے حاکم لمبے عرصے تک حکمرانی کرتا ہے۔‏  3  جو غریب آدمی کسی ادنیٰ شخص کو ٹھگتا ہے،‏وہ اُس بارش کی طرح ہوتا ہے جو سارا اناج بہا لے جاتی ہے۔‏  4  جو لوگ قوانین کی خلاف‌ورزی کرتے ہیں، وہ بُرے شخص کی تعریف کرتے ہیںلیکن جو لوگ قوانین کی پابندی کرتے ہیں، وہ اُن پر بھڑک اُٹھتے ہیں۔‏  5  بُرا شخص اِنصاف کو نہیں سمجھ سکتالیکن جو لوگ یہوواہ کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ سب کچھ سمجھ سکتے ہیں۔‏  6  جو غریب شخص وفاداری کی راہ پر چلتا ہے،‏وہ اُس امیر شخص سے بہتر ہے جو ٹیڑھی راہ پر چلتا ہے۔‏  7  سمجھ‌دار بیٹا قوانین کو مانتا ہےلیکن پیٹ‌پجاریوں کا ساتھی اپنے باپ کو شرمندہ کراتا ہے۔‏  8  جو سُود اور منافع سے اپنی دولت بڑھاتا ہے،‏اُس کی دولت اُس شخص کی ہو جائے گی جو غریبوں پر مہربانی کرتا ہے۔‏  9  جو قوانین کو ماننے سے اِنکار کرتا ہے،‏خدا اُس کی دُعا سے بھی گِھن کھاتا ہے۔‏ 10  جو سیدھی راہ پر چلنے والے شخص کو بُری راہ پر ڈالتا ہے، وہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں خود گِرے گالیکن بے‌اِلزام شخص کو وراثت میں اچھی چیزیں ملیں گی۔‏ 11  امیر شخص اپنی نظر میں دانش‌مند ہوتا ہےلیکن سُوجھ‌بُوجھ رکھنے والا شخص اُس کی اصلیت بھانپ سکتا ہے۔‏ 12  نیک شخص کی جیت پر بڑا جشن منایا جاتا ہےلیکن بُرے شخص کو اِختیار ملنے پر لوگ چھپ جاتے ہیں۔‏ 13  جو اپنے گُناہوں پر پردہ ڈالتا ہے، وہ کامیاب نہیں ہوگالیکن جو اِن کا اِقرار کرتا اور اِنہیں چھوڑ دیتا ہے، اُس پر رحم کِیا جائے گا۔‏ 14  وہ شخص خوش رہتا ہے جو ہمیشہ چوکس رہتا ہے*لیکن جو اپنے دل کو سخت کر لیتا ہے، اُس پر مصیبت ٹوٹ پڑے گی۔‏ 15  بے‌بس لوگوں پر حکمرانی کرنے والا بُرا حاکمغُرانے والے شیر اور حملہ کرنے والے ریچھ کی طرح ہوتا ہے۔‏ 16  جس رہنما میں سُوجھ‌بُوجھ نہیں ہوتی، وہ اِختیار کا غلط اِستعمال کرتا ہےلیکن جو بے‌ایمانی کی کمائی سے نفرت کرتا ہے، اُس کی عمر لمبی ہوگی۔‏ 17  جو شخص کسی*‏ کے خون کا مُجرم ہوتا ہے، وہ قبر*‏ میں جانے تک یہ بوجھ اُٹھائے بھاگتا پھرے گا۔‏ کوئی اُس کا ساتھ نہ دے۔‏ 18  جو شخص پاک صاف زندگی گزارتا ہے، اُسے بچا لیا جائے گالیکن جو ٹیڑھی راہ پر چلتا ہے، وہ اچانک گِر پڑے گا۔‏ 19  جو اپنی زمین میں کھیتی‌باڑی کرتا ہے، اُس کے پاس کثرت سے کھانا ہوگالیکن جو فضول کاموں میں لگ جاتا ہے، وہ غربت میں ڈوب جائے گا۔‏ 20  وفادار شخص کو ڈھیر ساری برکتیں ملیں گیلیکن جو راتوں رات امیر بننا چاہتا ہے، وہ بے‌قصور نہیں رہ پائے گا۔‏ 21  طرف‌داری کرنا غلط ہےلیکن شاید اِنسان روٹی کے ایک ٹکڑے کے لیے غلط کام کر بیٹھے۔‏ 22  حسد*‏ کرنے والا شخص دولت حاصل کرنے کے لیے بے‌تاب ہوتا ہےلیکن وہ اِس بات سے بے‌خبر ہوتا ہے کہ غربت اُسے دبوچ لے گی۔‏ 23  جو شخص کسی کی اِصلاح کرتا ہے، اُسے بعد میں اُس شخص سے زیادہ پسند کِیا جاتا ہےجو اپنی زبان سے خوشامد کرتا ہے۔‏ 24  جو اپنے ماں باپ کو لُوٹ کر کہتا ہے:‏ ”‏اِس میں کوئی بُرائی نہیں،“‏ وہ اُس شخص کا ساتھی ہے جو تباہی مچاتا ہے۔‏ 25  لالچی*‏ شخص*‏ جھگڑے کو ہوا دیتا ہےلیکن جو یہوواہ پر بھروسا کرتا ہے، وہ پھلے پھولے گا۔‏* 26  جو اپنے دل پر بھروسا کرتا ہے، وہ احمق ہےلیکن جو دانش‌مندی کی راہ پر چلتا ہے، وہ بچ جائے گا۔‏ 27  جو غریب لوگوں کو دیتا ہے، اُسے کسی چیز کی کمی نہیں ہوگیلیکن جو اُنہیں دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے، اُسے بہت سی لعنتیں ملیں گی۔‏ 28  جب بُرے لوگوں کو اِختیار ملتا ہے تو لوگ چھپ جاتے ہیںلیکن جب وہ تباہ ہو جاتے ہیں تو نیک لوگوں کی تعداد بڑھتی ہے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏جوان شیر“‏
یا ”‏بغاوت“‏
یا ”‏جو ہمیشہ خدا کا خوف رکھتا ہے“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏کسی جان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏گڑھا“‏
یا ”‏لالچ“‏
یا شاید ”‏مغرور“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏جان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اُسے موٹا کِیا جائے گا۔“‏