اَمثال 9‏:1‏-‏18

  • سچی دانش‌مندی کی دعوت ‏(‏1-‏12‏)‏

    • ‏”‏میری وجہ سے تمہاری زندگی کے دن بہت سے ہوں گے“‏ ‏(‏11‏)‏

  • احمق عورت آنے جانے والوں کو بُلاتی ہے ‏(‏13-‏18‏)‏

    • ‏”‏چوری کا پانی میٹھا ہے“‏ ‏(‏17‏)‏

9  سچی دانش‌مندی نے اپنا گھر بنایا ہے؛‏اُس نے اِس کے سات ستون تراشے ہیں۔‏  2  اُس نے گوشت بنا لیا ہے؛‏*اُس نے اپنی مے ملا کر تیار کر لی ہے؛‏اُس نے کھانے کی میز بھی سجا دی ہے۔‏  3  اُس نے اپنی خادماؤں کو بھیجا ہےتاکہ وہ شہر کی بلندیوں سے یہ پکاریں:‏  4  ‏”‏جو ناتجربہ‌کار ہیں، وہ اِدھر آئیں۔“‏ جن میں سمجھ کی کمی ہے، اُن سے وہ کہتی ہے:‏  5  ‏”‏آؤ، میرے ہاں روٹی کھاؤاور وہ مے پیو جو مَیں نے ملا کر تیار کی ہے۔‏  6  ناتجربہ‌کاری*‏ چھوڑ دو تاکہ تُم زندہ رہو؛‏سمجھ کی راہ پر آگے بڑھتے رہو۔“‏  7  جو مذاق اُڑانے والے کی اِصلاح کرتا ہے، وہ اپنی بے‌عزتی کراتا ہےاور جو کسی بُرے شخص کی درستی کرتا ہے، وہ نقصان اُٹھائے گا۔‏  8  مذاق اُڑانے والے کی اِصلاح نہ کرو ورنہ وہ تُم سے نفرت کرے گا۔‏ دانش‌مند شخص کی اِصلاح کرو تو وہ تُم سے محبت کرے گا۔‏  9  دانش‌مند شخص کو سکھاؤ تو وہ اَور دانش‌مند بن جائے گا۔‏ نیک شخص کو تعلیم دو تو وہ اپنے علم میں اِضافہ کرے گا۔‏ 10  یہوواہ کا خوف دانش‌مندی کی شروعات ہےاور مُقدس‌ترین خدا کا علم سمجھ‌داری ہے۔‏ 11  میری وجہ سے تمہاری زندگی کے دن بہت سے ہوں گےاور تمہاری عمر کے سال بڑھ جائیں گے۔‏ 12  اگر تُم دانش‌مند بنو گے تو اِس میں تمہارا ہی فائدہ ہوگالیکن اگر تُم مذاق اُڑاؤ گے تو تُم اکیلے ہی اِس کا نتیجہ بھگتو گے۔‏ 13  احمق عورت شور مچاتی رہتی ہے۔‏ وہ جاہل ہے اور کچھ بھی نہیں جانتی۔‏ 14  وہ اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھتی ہے،‏ہاں، وہ شہر کی اُونچی جگہوں پر بیٹھتی ہے 15  اور آنے جانے والوں کو بُلاتی ہے،‏ہاں، اُن کو جو اپنے راستے پر سیدھے جا رہے ہوتے ہیں۔‏ 16  وہ اُن سے کہتی ہے:‏ ”‏جو ناتجربہ‌کار ہیں، وہ اِدھر آئیں۔“‏ جن میں سمجھ کی کمی ہے، اُن سے وہ کہتی ہے:‏ 17  ‏”‏چوری کا پانی میٹھا ہےاور چوری چھپے کھانا کھانے کا مزہ ہی کچھ اَور ہے۔“‏ 18  لیکن وہ نہیں جانتے کہ اُس کا گھر مُردوں کا گھر ہےاور اُس کے مہمان قبر*‏ کی گہرائیوں میں پڑے ہیں۔‏

فٹ‌ نوٹس

لفظی ترجمہ:‏ ”‏اُس نے اپنا جانور ذبح کر لیا ہے؛“‏
یا ”‏ناتجربہ‌کاروں کو“‏
عبرانی لفظ:‏ ”‏شیول۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏