زبور 1‏:1‏-‏6

  • دو راستے

    • خدا کے قوانین کو پڑھنے سے ملنے والی خوشی ‏(‏2‏)‏

    • نیک لوگ پھل‌دار درخت کی طرح ‏(‏3‏)‏

    • بُرے لوگ بھوسے کی طرح ‏(‏4‏)‏

1  وہ شخص خوش رہتا ہے جو بُرے لوگوں کے مشورے پر نہیں چلتااور گُناہ‌گاروں کے راستے پر قدم نہیں رکھتااور اچھی باتوں کا مذاق اُڑانے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھتا  2  بلکہ اُسے یہوواہ کے قوانین سے خوشی ملتی ہےاور وہ دن رات اُس کے قوانین کو دھیمی آواز میں پڑھتا ہے۔‏*  3  وہ ایک ایسے درخت کی طرح ہوتا ہے جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہو،‏ہاں، ایک ایسے درخت کی طرح جو اپنے موسم میں پھل دیتا ہےاور جس کے پتّے نہیں مُرجھاتے۔‏ وہ شخص اپنے ہر کام میں کامیاب ہوگا۔‏  4  لیکن بُرے لوگ ایسے نہیں ہوتے؛‏وہ بھوسے کی طرح ہوتے ہیں جسے ہوا اُڑا لے جاتی ہے۔‏  5  اِس لیے بُرے لوگ سزا سے بچ نہیں پائیں گےاور گُناہ‌گار نیک لوگوں کے بیچ کھڑے نہیں رہ پائیں گے  6  کیونکہ یہوواہ نیک لوگوں کی راہ سے واقف ہےجبکہ بُرے لوگوں کی راہ مٹ جائے گی۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏اُس کے قوانین پر سوچ بچار کرتا ہے۔“‏