زبور 110‏:1‏-‏7

  • مَلکی‌صدق جیسا بادشاہ اور کاہن

    • اپنے دُشمنوں پر جیت حاصل کرتے جاؤ ‏(‏2‏)‏

    • خود کو پیش کرنے والے نوجوان شبنم کی طرح ‏(‏3‏)‏

داؤد کا نغمہ۔‏ 110  یہوواہ نے میرے مالک سے کہا:‏ ‏”‏میری دائیں طرف بیٹھوجب تک مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کی چوکی نہ بنا دوں۔“‏  2  یہوواہ تمہارے اِختیار*‏ کا عصا صِیّون سے بڑھائے گا اور کہے گا:‏ ‏”‏اپنے دُشمنوں کے بیچ جاؤ اور اُن پر جیت حاصل کرتے جاؤ۔“‏  3  جس دن تُم اپنی فوج کو لے کر جنگ میں جاؤ گے، تمہارے لوگ خوشی خوشی اپنے آپ کو پیش کریں گے۔‏ تمہارے جوانوں کا دستہ پاک اور عالی‌شان ہے؛‏وہ شبنم کی اُن بوندوں کی طرح ہے جو صبح کی کوکھ سے پیدا ہوتی ہیں۔‏  4  یہوواہ نے یہ قسم کھائی ہے اور وہ اپنا اِرادہ نہیں بدلے گا* کہ ”‏تُم ہمیشہ کاہن رہو گے،‏ویسے کاہن جیسے مَلکی‌صدق تھے۔“‏  5  یہوواہ تمہاری دائیں طرف کھڑا ہوگا؛‏وہ اپنے غضب کے دن بادشاہوں کو کچل دے گا۔‏  6  وہ قوموں کو سزا دے گا؛‏وہ ملک کو لاشوں سے بھر دے گا۔‏ وہ ایک بڑے ملک*‏ کے سربراہ کو کچل دے گا۔‏  7  وہ*‏ راستے کے کنارے بہتی ندی کا پانی پیے گا اور اپنا سر اُونچا اُٹھائے گا۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏طاقت“‏
یا ”‏اور اُسے اِس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہوگا“‏
یا ”‏پوری زمین“‏
یہاں اُسی کی بات ہو رہی ہے جسے پہلی آیت میں ”‏میرے مالک“‏ کہا گیا ہے۔‏